آرٹیکل پر واپس جائیں

European rail system, 1939 [LCID: eur69090]
تفصیلات
نقشے

یورپ کا ریلوے نظام، 1939

حتمی حل پر عمل درآمد کیلئے یوروپی ریلوے نیٹ ورک نے اہم کردار ادا کیا۔ جرمنی اور جرمن مقبوضہ یورپ سے یہودیوں کو ان ریل گاڑیوں سے مقبوضہ پولینڈ کے استیصالی کیمپوں میں لایا جاتا تھا جہاں انہیں ہلاک کر دیا جاتا تھا۔ جرمنوں نے اپنے مقاصد کو چھپانے کی کوشش میں اس جلاوطنی کو "مشرق کی جانب نئی آبادکاری" کا نام دیا۔ مرنے والوں سے کہا جاتا تھا کہ انھیں مزدور کیمپوں میں لے جایا جا رہا ہے، لیکن اصل میں سن 1942 کے بعد سے جلاوطنی کے معنی اکثر یہودیوں کو قتل کرنے والے مراکز میں لے جانا تھا۔ اس سطح پر جلاوطنی کیلئے بہت سی جرمن وزارتوں میں باہم ربط درکار تھا جن میں ریخ کا سلامتی سے متعلق بڑا دفتر (آر ایس ایچ اے)، وزارت نقل و حمل اور وزارت حارجہ شامل ہیں۔ آر ایس ایچ اے نے باہم رابطے کے فرائض انجام دئے اور جلاوطنیوں کے احکام جاری کئے؛ وزارت نقل و حمل نے ٹرینوں کے شیڈول جاری کئے؛ اور وزارت خارجہ نے حلیف ریاستوں کے ساتھ مزاکرات کر کے اُنہیں راضی کیا کہ وہ اپنے یہودیوں کو اُن کے حوالے کر دیں۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.