ایڈولف ہٹلر جب سن 1933 میں برسر اقتدار آیا تو اس وقت جرمنی ممکنہ طور پر یورپ کے طاقتور ترین ممالک میں سے ایک تھا۔ ہٹلر اس بات پر مصر تھا کہ وہ ورسیلیا معاہدہ کے علاقائی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باقی ماندہ فوج کو بدل دے گا۔ یہ ورسیلیا معاہدہ پہلی جنگ عظیم کے فوراً بعد ہوا تھا۔ ہٹلر نے جرمنی کی طاقت بحال کرنے اور یورپ میں جرمن سلطنت کے قیام کیلئے سب سے پہلا قدم جو اٹھایا وہ جرمن زبان بولنے والوں کو سلطنت میں شامل کرنا تھا۔ جرمن زبان بولنے والوں کی زیادہ تعداد آسٹریا، چیوسلواکیا اور پولینڈ میں تھی۔ ہٹلر کے جرمن چنسلر بننے کے 10 سال کے اندر آسٹریہ کو جرمنی میں زم کر لیا گیا، چیکوسلواکیا کو تقسیم کر دیا گیا اور پولینڈ پر جرمن فوجوں نے حملہ کر دیا جس سے دوسری عالمی جنگ کا آغاز ہو گیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.