سن 1941 اور 1943 کے درمیان نازیوں کے مقبوضہ مشرقی یورپ میں 100 سے زیادہ یہودی بستیوں میں خفیہ مزاحمتی تحریکوں نے جنم لیا۔ ان کا بنیادی مقصد بغاوت کو منظم کرنا، یہودی بستیوں کو توڑنا اور جرمنی کے خلاف لڑنے کیلئے حامی جماعتوں میں شامل ہونا تھا۔ یہودی جانتے تھے کہ بغاوت جرمنوں کو نہیں روک سکے گی اور صرف لڑنے والوں کی ایک قلیل تعداد ہی فرار ہو کر حامی جماعتوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہو سکے گی۔ پھر بھی یہودیوں نے مزاحمت کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، انتہائی خراب حالات میں بھی یہودی قیدی نازی حراستی کیمپوں میں حتی کہ ٹریبلینکا، سوبیبور اور آشوٹز جیسی قتل گاہوں میں بھی مزاحمت اور بغاوت شروع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ دیگر بغاوتیں کروس زائنا (1942 )، مینسک مازوویکی (1943 ) اور جانوسکا (1943 ) جیسے کیمپوں میں منظم کی گئیں۔ کئی درجن کیمپوں میں قیدیوں نے فرار ہو کر حامی جماعتوں میں شمولیت کے اقدامات کئے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.