آرٹیکل پر واپس جائیں

"Kristallnacht": nationwide pogrom [LCID: ger76080]
تفصیلات
نقشے

"کرسٹل ناخٹ": ملک گیر پوگروم

کرسٹل ناخٹ ۔۔ جس کے لفظی معنی ہیں "کرسٹل رات"، جرمن زبان سے اس کا ترجمہ "ٹوٹے شیشوں کی رات" کے طور پر کیا جاتا ہے؛ اس کا تعلق 9 اور 10 نومبر، 1938 کو ہونے والے سام دشمن پوگروم سے ہے۔ اس پوگروم کا اطلاق پورے جرمنی میں کیا گیا جس میں اُس وقت آسٹریہ اور چیکوسلاویکہ کا علاقہ سوڈیٹین لینڈ بھی شامل تھا۔ اس اقدام میں تمامتر جرمن سلطنت میں سینکڑوں یہودی عبادتگاہوں یعنی سناگاگ پر حملے کئے گئے، توڑ پھوڑ کی گئی، اُنہیں لوٹا گیا اور تباہ کر دیا گیا۔ بہت سے سناگاگ کو نذر آتش کر دیا گیا۔ آگ بجھانے والے عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ سناگاگ کو جلنے دیں مگر شعلوں کو ملحقہ عمارتوں تک پہنچنے سے روکیں۔ یہودی ملکیت کی ھزاروں دوکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے اور سامان لوٹ لیا گیا۔ یہودی قبرسوتانوں کی بے حرمتی کی گئی۔ بہت سے یہودیوں پر اسٹارم ٹروپرز (ایس اے) کے دستوں نے حملے کئے۔ پوگروم کے دوران کم سے کم 91 یہودی ہلاک ہو گئے۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.