طبی کیس اُن 12 جنگی جرائم کے مقدمات میں سے ایک تھا جو بعد میں ہونے والے نیورمبرگ مقدمات سے پہلے امریکی ٹرائبیونل کے سامنے پیش کئے گئے۔ اس مقدمے میں اُن ڈاکٹروں اور نرسوں کے بارے میں سماعت کی گئی جنہوں نے جسمانی یا ذہنی طور پر معذور جرمن افراد کے قتل میں حصہ لیا اور جنہوں نے حراستی کیمپوں میں محبوس افراد پر طبی تجربات کئے۔ مدعا علیہان میں سے 16 کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ ان 16 میں سے 7 کو انسانوں پر اُن کی رضامندی کے بغیر طبی تجربات کا منصوبہ بنانے اور اُنہیں عملی جامہ پہنانے پر سزائے موت سنائی گئی۔ یہاں عدالت تین مدعا علیہان ولھیم بیگلیبوئیک، ھرٹا اوبرھاؤزر اور فرٹز فشر کیلئے سزائیں سنا رہی ہے۔
ولھیم بیگلیبوئیک، فوجی ٹرائبیونل ون نے آپ کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کے نتیجے میں آپ کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب پایا ہے۔ آپ کے ان بیان کردہ جرائم کے حوالے سے، جو آپ پر اب ثابت ہو گئے ہیں اور آپ قصور وار ثابت ہوئے ہیں، ولھیم بیگلیبوئیک، فوجی ٹرائبیونل ون آپ کو 15 برس قید کی سزا سناتی ہے۔ یہ سزائے قید کسی ایسے قید خانے یا قید خانوں یا پھر دیگر موذوں قید میں رکھنے کے مقامات پر ہو گی جن کا فیصلہ مجاذ حکام کریں گے۔ محافظ افسر مدعا علیہ ولھیم بیگلیبوئیک کو یہاں سے لے جائیں۔ ھرٹا اوبرھاؤزر، آپ کے خلاف داخل کئے گئے الزامات کے حوالے سے فوجی ٹرائبیونل ون نے آپ کو انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا کا حقدار قرار دیا ہے۔ آپ کے ان جرائم پر جن کے حوالے سے آپ کو سزا کا حقدار قرار دیا گیا ہے، فوجی ٹرائبیونل ون آپ کو یعنی ھرٹا اوبرھاؤزر کو 12 برس قید کی سزا سناتی ہے۔ یہ سزائے قید کسی ایسے قید خانے یا قید خانوں یا پھر دیگر موذوں قید میں رکھنے کے مقامات پر ہو گی جن کا فیصلہ مجاذ حکام کریں گے۔ محافظ افسر مدعا علیہ ھرٹا اوبرھاؤزر کو یہاں سے لے جائیں۔ فرٹز فشر، آپ کے خلاف داخل کئے گئے الزامات کے باوصف فوجی ٹرائبیونل ون نے آپ کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور بین الاقوامی فوجی عدالت کی طرف سے مجرمانہ قرار دی گئی تنظیم کی رکنیت اختیار کرنے کے حوالے سے قصوروار پایا ہے۔ ان بیان کردہ جرائم پر، جن کے حوالے سے آپ مجرم قرار پائے ہیں، فوجی ٹرائبیونل ون آپ کو یعنی فرٹز فشر کو آپ کی تماتر باقی عمر کیلئے قید کی سزا سناتی ہے۔ یہ سزائے قید کسی ایسے قید خانے یا قید خانوں یا پھر دیگر موذوں قید میں رکھنے کے مقامات پر ہو گی جن کا فیصلہ مجاذ حکام کریں گے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.