نازی سیٹلائٹ ریاست سلواکیہ میں ہیلنکا گارڈ کے ممبران مارچ کرتے ہوئے۔ تاریخ غیر یقینی۔
آئٹم دیکھیں
یہودی بستی میں جرمن ایس ایس اور ہنگیرین ایرو کراس کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے۔ یہ لاشیں ڈوہانی اسٹریٹ کی پیسٹر یہودی عبادتگاہ کے صحن میں پائی گئیں۔ بوڈاپیسٹ، ہنگری، جنوری 1945ء۔
آئٹم دیکھیں
بلغاریہ کے مقبوضہ مقدونیہ اور تھریس سے یھودیوں کو "مونوپول" تمباکو فیکٹری میں قید کیا جاتا تھا جو ٹرانزٹ کیمپ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ بالآخر انہیں ٹریبلنکا کی قتل گاہ میں جلا وطن کر دیا جاتا تھا۔ اسکوپجے، مقدونیہ، مارچ 11-31، 1943ء:
آئٹم دیکھیں
بلغارہ کے مقبوضہ مقدونیہ اور تھریس سے یھودیوں کو "مونوپول" تمباکو فیکٹری میں قید کیا جاتا تھا جو ٹرانزٹ کیمپ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ بالآخر انہیں ٹریبلنکا کی قتل گاہ میں جلا وطن کر دیا جاتا تھا۔ اسکوپجے، مقدونیہ، مارچ 11-31، 1943ء:
آئٹم دیکھیں
جرمن پولیس اور یوکرائن کے حلیفوں نے یہودی قیدیوں کو گولی مارنے سے پہلے کپڑے اتارنے پر مجبور کر دیا۔ چرنیگوف، سوویت یونین، 1942ء۔
آئٹم دیکھیں
پھانسی سے پہلے یہودی افراد لتھوئینین حلیف گارڈز کی نگرانی میں۔ پونری، جون-جولائی، 1941ء۔
آئٹم دیکھیں
نازی اور لیٹوین ملیشیا کے آدمیوں نے یہودیوں کو کپڑنے اتارنے کا حکم دیا اور پھر انہیں خندق میں ڈال کر گولی مار دی۔ لئیپاجا کے قریب، لیٹویا، دسمبر 1941ء۔
آئٹم دیکھیں
کلوگا جبری مشقت کے کیمپ میں سوویت فوجیوں کے ذریعے دریافت کردہ قیدیوں کی لاشیں۔ نازی گارڈز اور اسٹونین حلیفوں نے قیدیوں کو ہلاک کرنے کے بعد جلانے کیلئے لاشوں کے انبار لگا دیے۔ ایسٹونیا، ستمبر 1944ء۔
آئٹم دیکھیں
پیرے لیول، وکی فرانس حکومت کے سربراہ اور نازیوں کے مددگار۔ فرانس، تاریخ غیر یقینی۔
آئٹم دیکھیں
دشمن سے تعاون کرنے والی نارویجین حکومت کا رہنماہ وڈکون کوئسلنگ اوسلو میں ایک تقریب کے دوران سلامی کا جواب دے رہا ہے۔ ناروے، اپریل 1940ء کے بعد۔
آئٹم دیکھیں
ڈینوب دریا کے کنارے شوٹنگ کے بعد کا منظر؛ جرمن حلیف ایرو کراس پارٹی کے ممبران نے ڈینوب دریا کے کنارے ہزاروں یھودیوں کا قتل عام کیا۔ بوڈاپیسٹ، ہنگری، 1944ء۔
آئٹم دیکھیں
فاشسٹ ایرو کراس پارٹی کے ممبران یہودیوں کو گرفتار کرتے ہیں۔ بوڈاپپسٹ ، ہنگری، اکتوبر-دسمبر 1944ء۔
آئٹم دیکھیں
ہوریا سیما، آئرن گارڈ کے رہنما اور 1940ء میں رومانیہ کی حکومت کے نائب وزیر اعظم۔ بخاریسٹ، رومانیہ، 1940 ۔
آئٹم دیکھیں
21-23 جنوری کے آئرن گارڈ منظم قتل عام کے دوران سفارڈک سناگاگ کو تباہ کر دیا گیا۔ بخارسٹ، رومانیہ، جنوری 1941۔
آئٹم دیکھیں
لاسی میں منظم قتل عام سے پچنے والے رومانیہ کے یہودیوں کو پولیس لاسی سے کالاراسی روانہ کرنے کے دوران ٹرین میں زبردستی سوار ہونے پر مجبور کر رہی ہے۔ لاسی، رومانیہ، جون 1941ء کے آخر میں۔
آئٹم دیکھیں
رومانوی فوجی کیشینیو سے یہودیوں کی جلاوطنی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ کیشینیو، بیسارابیہ، رومانیہ،28 اکتوبر، 1941ء۔
آئٹم دیکھیں
اوسٹاسا (کروشین فاشسٹ) سپاہی، ہرزیگووینا میں لوگوں کو پھانسی کی طرف لے جا رہے ہیں، جرمنوں کی حامی فاشسٹ کروشیا ریاست جو یوگوسلاویہ کی تقسیم کے بعد قائم ہوئی۔ کروشیا، 1941ء اور 1944ء کے درمیان۔
آئٹم دیکھیں
اوسٹاسا (کروشیائی فاشسٹ) کیمپ کے گارڈز ایک یہودی آدمی کو گولی مارنے سے پہلے انگھوٹی اتارنے کا حکم دے رہے ہیں، جیسینوویک حراستی کیمپ، یوگوسلاویہ، 1941ء اور 1945ء کے درمیان۔
آئٹم دیکھیں
سیسک میں کچھ بچے زمین پر بیٹھے ہیں اور کچھ زمین پر ہی سو رہے ہیں۔ یہ بچوں کیلئے استاسا (کروشئن فاشسٹ) حراستی کیمپ ہے۔ یوگوسلاویہ، دوسری جنگ عظیم کے دوران۔
آئٹم دیکھیں
اوسٹاسا (کروشیائی فاشسٹ) کے ستم رسیدہ افراد کی لاشیں ساوا دریا کے کنارے پر۔ جیسینوویک حراستی کیمپ، یوگوسلاویہ، 1941ء اور 1945ء کے درمیان۔
آئٹم دیکھیں
دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی حکومت نے یروشلم کے مفتی اعظم الحاج امین الحسینی، جو ایک عرب نژاد اور مشہور مسلم مذہبی رہنما تھے، کو برطانیہ مخالف اور یہودی مخالف نشریات کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کی تاکہ جرمنی اور محوری ممالک کیلئے بلقان اور مشرق وسطی کے مسلمانوں کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ جنگ کے خاتمے پر الحسینی کو جرمنی کے فرانسیسی مقبوضہ علاقے سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ افسران کے ذریعہ انہیں فرانس لے جائے جانے کے بعد الحسینی مصر بھاگ گئے، جہاں سے وہ لگاتار صیہونیت مخالف، یہود مخالف، اور اسرائیل مخالف اشتعال انگیز پروپگینڈا کرتے رہے۔ 1974 میں ان کا انتقال ہو گیا۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.