شراکت (مقالے کی تلخیص)

شراکت کاروں نے ہولوکاسٹ زمانے کے سفاک ترین مظالم روا رکھے تھے۔ یہود دشمنی، قوم پرستی، نسلی بنیاد پر نفرت، اشتراکیت دشمنی اور مفاد پرستی نے جرمن مقبوضہ علاقوں کے بہت سے شہریوں کو یورپی یہودیوں کے خاتمے کیلئے نازی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی جانب مائل کیا۔

جرمنی کے حلیف ممالک نے یہود مخالف قانون سازی کے ذریعے نازی حکومت سے تعاون جاری رکھا۔ ہنگری، سلواکیہ، کروئشیا، بلغاریہ اور وکی فرانس میں مقامی پولیس، فوج اور دیگر اہلکاروں نے یہودیوں کو مشرقی علاقوں میں واقع جرمن قتل کے مراکز کی جانب جلاوطن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کچھ حلیف ریاستوں میں فسطائی نیم فوجی تنظیموں نے جرمنی کی ایماء پر یا پھر خود سے مقامی یہودیوں کو دہشت زدہ کیا، اُنہیں لوٹا اور قتل کیا۔ سلواکیہ میں ہلنکا گارڈ، رومانیہ میں آئرن گارڈ، کروئشیا میں اُستاسا اور ہنگری میں ایرو کراس اپنے اپنے علاقے میں ھزاروں یہودیوں کی موت کے ذمہ دار تھے۔

تمامتر مشرقی اور جنوب مشرقی یورپ میں بہت سے افراد نے نازی کیمپوں میں محافظوں کی حیثیت سے کام کیا اور وہ وہاں لاکھوں یہودیوں کو گیس کے ذریعے ہلاک کرنے کی کارروائیوں میں شریک رہے۔ لیتھوانین، لیٹوین، ایسٹونین، بیلو رشین اور یوکرینین لوگوں نے فوراً ہی گروپ بنا لئے جنہوں نے سینکڑوں یہودیوں اور ایسے افراد کو قتل کر دیا جنہیں وہ کمیونسٹ سمجھتے تھے۔ جرمنوں نے ان گروپوں کی سفاکانہ طریقے سے نتظیم نو کر کے انہیں پولیس کے ذیلی اداروں کا روپ دے دیا جنہوں نے لاکھوں یہودیوں اور سوویت یونین میں بسنے والے غیر یہودیوں کے قتل عام میں جرمنوں کی معاونت کی۔ جرمن قبضے کے دوران جرمنوں نے اپنی پولیس، فوجی دستوں اور سول انتظامیہ کیلئے سوویت یونین کے مقامی افراد کی بھرتی جاری رکھی۔

وکی فرانس نے یہودیوں کو نسلی اعتبار سے مخصوص تشخص دینے اور اُن کے حقوق کو محدود کرنے کے حوالے سے اپنے اقدامات کے ذریعے جرمنوں سے تعاون کیا۔ وکی حکام نے جنوبی فرانس میں حراستی کیمپ قائم کئے اور یہودیوں کی جرمن مقبوضہ پولینڈ میں موجود قتل کے مراکز میں جلاوطنی میں مدد دی۔ ناروے پر جرمن حملے کے بعد ایک نارویجین فاشسٹ ویڈکون کوئسلنگ نے خود کو وزیراعظم قرر دے دیا۔ جرمن جلد ہی اُس سے مایوس ہو گئے لیکن کوئسلنگ کا نام انگریزی ڈکشنری میں ایک جرمنوں سے اشتراک کرنے والے سازشی آمر کی تعریف کے طور پر جگہ پا گیا۔ بیلجیم اور نیدرلینڈ میں مقامی سول اور پولیس حکام نے یہودیوں کی پکڑ دھکڑ اور اُنہیں جلا وطن کر کے قتل کے مراکز میں پہنچانے کی خاطر جرمنوں سے قریبی تعاون جاری رکھا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.

گلاسری