دوسری جنگ عظیم سے پہلے یورپ میں تقریبا دس لاکھ روما (خانہ بدوش) رہتے تھے۔ سب سے بڑی روما کمیونٹی تقریبا تین لاکھ افراد پر مشتمل تھی اور یہ رومانیہ میں رہتی تھی۔ یہ فلم بخارسٹ کے شمال مغربی علاقے میں مورینی نامی ایک چھوٹے شہر میں روما (خانہ بدوش) کمیونٹی کے بارے میں ہے۔ روما کے بہت سے افراد خانہ بدوش زندگی گزارتے تھے اور اکثر چھوٹے تاجروں، کاریگروں، صنعت کاروں، مزدوروں اور گانے بجانے والوں کے طور پر کام کرتے تھے۔
آئٹم دیکھیںیہ فلم وائمر جمہوریہ کے آخری سال کے دوران جرمنی میں برلن کے قریب رومانی (خانہ بدوش) کیمپ کی جگہ کے بارے میں ہے۔ اگرچہ روما (خانہ بدوش) 1933ء میں نازیوں کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے بھی جرمنی میں ظلم وستم سہتے رہے، نازیوں نے انہیں نسلی دشمن اور انہیں ہلاک کر دینے کے قابل سمجھا۔ مشرقی یورپ میں دسیوں ہزاروں روما (خانہ بدوش) آئن سیٹزگروپن (گشتی قاتل یونٹوں) کے ہاتھوں مارے گئے یا مقبوضہ پولینڈ میں قتل کے مراکز میں جلا وطن کر دئے گئے۔
آئٹم دیکھیںجرمنی اور اس کے اتحادی ممالک نے اپریل 1941ء میں یوگوسلاویہ پر حملہ کیا۔ جرمنوں نے یہ فلم غالبا 1943ء میں اطالوی عارضی صلح کے بعد جنوبی سلووینیا پر قبضہ کرنے کے بعد شوٹ کی۔ یہ فلم دوسری جنگ عظیم کے بعد اُستاسا (فسطائی کروشیا) کے ارکائیو میں ملی اور مقبوضہ شمالی یوگوسلاویہ میں روما (خانہ بدوشوں) کی زندگی کے بھیانک حالات دکھاتی ہے۔
آئٹم دیکھیںایوا جسٹن تھرڈ ریخ یعنی تیسری مملکت کے روما (خانہ بدوشوں) کے ماہر ڈاکٹر رابرٹ ریٹر کی اسسٹنٹ تھیں۔ اُنہوں نے روما کی نسلی خصوصیات پر اپنے تحقیقی مقالے کے ایک حصے کے طور پر ان روما بچوں کا مطالعہ کیا۔ یہ بچے ملفنجن جرمنی میں کیتھولک بچوں کے مرکز سینٹ جوزفز پفلیج میں مقیم رہے۔ جسٹن نے یہ فلم بننے کے کچھ ہی عرصے بعد اپنا تحقیقی مطالعہ مکمل کر لیا۔ بعد اذاں ان بچوں کو آش وٹز برکیناؤ میں جلا وطن کر دیا گیا جہاں ان میں سے اکثر کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.