27 جنوری 1945 کو سوویت فوجی پولینڈ میں آشوٹز کیمپ میں داخل ہوئے۔ اس سوویت فوجی فوٹیج میں ان بچوں کو دکھایا جا رہا ہے جن کو سوویت فوجیوں نے آشوٹز میں آزاد کرایا تھا۔ کیمپ کے فعال رہنے کے سالوں کے دوران آشوٹز میں نازی ڈاکٹر جوزف مینگلے نے بہت سے بچوں کو طبی تجربات کیلئے استعمال کیا۔
آئٹم دیکھیںسوویت فوجی جنوری 1945 میں آشوٹز کے ہلاکت خیز کیمپ میں داخل ہوئے اور اُنہوں نے ھزاروں بیمار اور نڈھال لوگوں کو آزاد کرایا۔ یہ سوویت فوجی فوٹیج کیمپ کی آزادی کے فورا بعد لی گئی تھی۔ اس میں زبردستی ضبط تولید کے شکار افراد، زہریلے ٹیکے لگنے والے لوگوں اور جلد کی گرافٹنگ کے تجربات سے گزرے مریضوں کا سوویت ڈاکٹر معائنہ کر رہے ہیں۔
آئٹم دیکھیںطبی تجربات کا یہ مقدمہ امریکی ٹریبیونل کے سامنے پیش کئے گئے جنگی جرائم کے 12 مقدمات میں سے ایک تھا۔ یہ بعد میں ہونے والے نیورمبرگ مقدمات کا حصہ تھے۔ یہ مقدمہ اُن ڈاکٹروں اور نرسوں سے متعلق تھا جنہوں نے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور جرمنوں کے قتل میں حصہ لیا تھا اور جنہوں نے حراستی کیمپوں میں قید افراد پر طبی تجربات کئے تھے۔ یہاں چیف پراسیکیوٹر بریگیڈئر ٹیلفورڈ ٹیلر جولائی 1942 کی ایک رپورٹ ثبوت کے طور پر پڑھ رہے ہیں جس میں نازیوں کے زیادہ بلندی کے تجربات کی تفصیل اور مقدمے کے بارے میں استغاثہ کے مقاصد بیان کئے گئے ہیں۔
آئٹم دیکھیںطبی مقدمہ ان 12 جنگی جرائم کے مقدموں میں سے ایک تھا جو نیورمبرگ عدالتی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر امریکی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ مقدمہ اُن ڈاکٹروں اور نرسوں پر چلایا گیا جنہوں نے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور جرمنوں کو ہلاک کرنے کے اقدامات میں حصہ لیا تھا اور جنہوں نے حراستی کیمپوں میں قید افراد پر طبی تجربات کئے تھے۔ یہاں ماریہ کسمئرزک اور جیڈویگہ زیڈو، جو حراستی کیمپوں میں ان تجربات کا شکار ہوئی تھیں، شہادت کے طور پر عدالت کو اپنے زخم دکھا رہی ہیں۔
آئٹم دیکھیںطبی کیس اُن 12 جنگی جرائم کے مقدمات میں سے ایک تھا جو بعد میں ہونے والے نیورمبرگ مقدمات سے پہلے امریکی ٹرائبیونل کے سامنے پیش کئے گئے۔ اس مقدمے میں اُن ڈاکٹروں اور نرسوں کے بارے میں سماعت کی گئی جنہوں نے جسمانی یا ذہنی طور پر معذور جرمن افراد کے قتل میں حصہ لیا اور جنہوں نے حراستی کیمپوں میں محبوس افراد پر طبی تجربات کئے۔ مدعا علیہان میں سے 16 کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ ان 16 میں سے 7 کو انسانوں پر اُن کی رضامندی کے بغیر طبی تجربات کا منصوبہ بنانے اور اُنہیں عملی جامہ پہنانے پر سزائے موت سنائی گئی۔ یہاں عدالت تین مدعا علیہان ولھیم بیگلیبوئیک، ھرٹا اوبرھاؤزر اور فرٹز فشر کیلئے سزائیں سنا رہی ہے۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.