طبی مقدمہ ان 12 جنگی جرائم کے مقدموں میں سے ایک تھا جو نیورمبرگ عدالتی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر امریکی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ مقدمہ اُن ڈاکٹروں اور نرسوں پر چلایا گیا جنہوں نے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور جرمنوں کو ہلاک کرنے کے اقدامات میں حصہ لیا تھا اور جنہوں نے حراستی کیمپوں میں قید افراد پر طبی تجربات کئے تھے۔ یہاں ماریہ کسمئرزک اور جیڈویگہ زیڈو، جو حراستی کیمپوں میں ان تجربات کا شکار ہوئی تھیں، شہادت کے طور پر عدالت کو اپنے زخم دکھا رہی ہیں۔
یہاں پنڈلی کے پٹھے دیکھے جا سکتے ہیں جو پنڈلی کی معمول کی ترچھی شکل کا باعث بنتا ہے۔ ٹانگ کو نیچے کی طرف دیکھئیے، یہاں درمیانی حصے ہے اور یہاں پندلی کا حصہ ہے۔ پندلی کے پٹھے پنڈلی کو معمول کی ترچھی شکل دیتے ہیں۔ اب یہ نیورولوجی کا معائنہ ہے۔ کیا آپ برائے مہربانی ایسا کریں گے۔ مریض اپنے پاؤں کو مکمل طور پر حرکت دینے اور اسے اوپر اُٹھانے سے قاصر ہے۔ یہی حرکت دوسرے پاؤں سے کرنے کی کوشش کیجئیے اگر آپ کر سکیں۔ بس یہ دکھائیے کہ آپ سمجھ رہی ہیں۔ یوں۔ اوپر۔ اب ایسا کرنے کی کوشش کیجئیے۔ ٹھیک ہے۔ِ
یہ ایکسرے میں استغاثہ کی شہادت نمبر 250 کے طور پر پیش کر رہا ہوں۔
سب سے حیرت انگیز دریافت مس جیڈویگا زیڈو کا کیس تھا۔ شروع میں یہ ران، ٹانگ اور پاؤں سمیت دائیں ٹانگ کی مارکڈ ایٹروفی کا کیس تھا۔ مہربانی سے کھڑی ہو جائیے۔ اور آہستہ سے گھوم جائیے۔ بہت آہستہ سے مڑئیے۔ یہاں آپ دونوں ٹانگوں کا موازنہ کر سکتے ہیں اور آپ مارکڈ ایٹروفی کا نوٹس کریں گے۔ آپ اس ہڈی، اس ٹانگ کی فیمر دیکھ رہے ہیں اور دوسری ٹانگ کے مقابے میں اس میں ٹینڈینس انسرشن نہیں ہے۔ آپ یہاں ٹینڈن دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرف مضبوط ٹینڈن موجود نہیں ہے۔۔۔۔ نیلا بدلتا ہوا رنگ دیکھائیے جس میں ٹانگ میں خون کی گردش متاثر ہوئی ہے غالباً خون کی شریانیں ختم ہو جانے کے باعث۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.