موم بتیوں کا ایک جوڑا جو پولینڈ میں خریدا گیا تھا اور ہر جمعہ کی شام کو یہودی ہفتے کی عبادت کے دوران استعمال کیا جاتا تھا۔ پولینڈ کے یہودی پناہ گزین 1939 میں پولینڈ پر جرمن حملے کے دوران فرار ہوتے ہوئے یہ موم بتیاں اپنے ساتھ ولنا لے آئے۔
آئٹم دیکھیںایک یہودی پناہ گزیں کا استعمال شدہ سوٹ کیس (1939) جو نازیوں کے مقبوضہ یورپ سے جاپان بھاگ گیا تھا۔ سوٹ کیس پر سفر کے بہت سے لیبل لگے ہوئے ہیں، جن میں (اوپربائیں طرف) ماسکو کے ایک ہوٹل، (اوپر کی طرف درمیان میں) نیویارک ائیرلائن اور جاپان کے چھ ہوٹلوں کے لیبل لگے ہوئے ہیں۔ [یونائیٹڈ اسٹیٹس ہالوکاسٹ میموریل میوزیم کی نمائش کے سلسلے میں خصوصی پرواز اور ریسکیو کارروائی سے]۔
آئٹم دیکھیں25 مئی 1939 کو فنکار مورٹز شوئن برگر نے یہ ریڈیو گرام (ایک ٹیلی گرام جو ریڈیو سے بھیجا جاتا ہے) جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے سفر کے دوران بحری جہاز "سینٹ لوئس" سے کیوبا کے شہر ہوانا بھیجا۔ اس سفر کے دوران "سینٹ لوئس" پر نازیوں کے ظلم و ستم کے نتیجے میں فرار ہونے والے 900 سے زائد یہودی پناہ گذیں سوار ہوئے۔ٹیلی گرام کے کچھ حصوں کا متن یہ ہے، "جسمانی اور روحانی طاقت بحال ہو گئی اور ایک نیا جذبہ محسوس ہوا۔ بہت یقین ہے کہ ہم ہفتے کو ہوانا پہنچ جائیں گے۔ پیسے مل گئے ہیں۔ بہت شکریہ۔ پیار۔ تمہارے پاپا۔" شوئن برگر کی رجائیت بے بنیاد ثابت ہوئی۔ کیوبا کے حکام نے پناہ گذینوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ جب امریکہ نے بھی اُنہیں ملک میں داخل نہ ہونے دیا تو "سینٹ لوئس" یورپ لوٹ جانے پر مجبور ہو گیا۔ واپسی کے سفر کے دوران برطانیہ، بیلجیم، فرانس اور نیدرلینڈ نے یہودی پناہ گذینوں کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ فرانسیس حکام نے شوئن برگر کو جنوبی فرانس کے ایک حراستی کیمپ میں بھیج دیا۔
آئٹم دیکھیںسان فرانسسکو کرانیکل اخبار کے مضمون کا عنوان "ہجرت کا المیہ" یہ مضمون ایک امدادی تنظیم امریکی جائینٹ یہودی مشترکہ ڈسٹری بیوشن کمیٹی کے موزز بیکل مین سے ایک انٹرویو پر مبنی تھا۔ اس مضمون میں پولینڈ اور لیتھووانیا سے تعلق رکھنے والے پناہ گذینوں کی ایک بڑی تعداد کی شنگھائی، کوبے (جاپان) اور لزبن (پرتگال) میں مرتکز ہونے کا تذکرہ کیا گیا تھا جو شمالی اور جنوبی امریکہ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر مشتمل ہیں۔ اس ارتکاز کی بنیادی وجہ ٹرانزٹ اور ویزا کی سہولتون کی کمی تھی جو بیشتر ممالک کی طرف مہاجرین کیلئے اپنی سرحدیں بند کر لینے کا نتیجہ تھی۔ مئی 1941 ۔ [یو ایس ایچ ایم ایم خصوصی نمائش پرواز اور بچاؤ سے۔]
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.