ایڈولف آرنلڈ
پیدا ہوا: 22 اگست، 1897
کروتھ, فرانس
ایڈولف السیس میں ایک کیتھلک خاندان میں پیدا ہوئے۔ السیس اُس وقت جرمن قبضے میں تھا۔ 12 برس کی عمر میں ایڈولف یتیم ہو گئے۔ اُن کی پرورش ان کے چچا نے کی جنہوں نے اُنہیں ملھاؤس کے ایک آرٹ اسکول میں بھیج دیا۔ وہاں اُنہوں نے ڈیزائن کے مضمون میں مہارت حاصل کی۔ اُنہوں نے السیس کے جنوبی علاقے میں واقع ایک گاؤں ھسیرین۔ ویسرلینگ میں شادی کر لی اور 1930 میں اس جوڑے کے ہاں ایک بچی پیدا ہوئی۔ 1930 میں آرنلڈ خاندان قریبی شہر ملھاؤس میں جا کر آباد ہو گیا۔
1933-39 : میں نے ملھاؤس میں فرانس کی سب سے بڑی پرنٹنگ فیکٹری میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا۔ جب میں گھر پر یا فیکٹری میں کام نہیں کر رہا ہوتا تو میں بائبل پڑھتا یا کلاسیکی موسیقی سے لطف اندوز ہوتا۔ کیتھلک چرچ سے مایوس ہونے کے بعد میں اور میری بیوی نے یہووا کا گواہ بننے کا فیصلہ کیا۔ فرانس کے نظام کے مطابق ہم کسی بھی نئے مذہب کو اپنانے کیلئے آزاد تھے۔
1940-44 : جرمنوں نے 1940 میں ملھاؤس پر قبضہ کر لیا۔ 4 ستمبر، 1941 کو جب میں فیکٹری میں تھا، مجھے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ میں یہووا کا گواہ تھا۔ مجھے ملھاؤس میں دو ماہ تک قید رکھا گیا۔ مجھے یکم جنوری کو ڈاخاؤ حراستی کیمپ بھیج دیا گیا جہاں مجھے ایس ایس کے اہلکاروں نے مارا پیٹا اور مجھ پر ملیریا کیلئے طبی تجربات کئے گئے۔ میری سالی میرے لئے کچھ یہووا کے گواہان سے متعلق تحریریں اسمگل کرنے میں کامیاب ہو گئی جو بسکٹوں میں چھپا کر اسمگل کی گئیں۔ ستمبر 1944 میں مجھے ماؤٹھاؤسن حراستی کیمپ منتقل کر دیا گیا۔
ایڈولف کو مئی 1945 میں ماؤٹ ھاؤسن کے ایک ذیلی کیمپ ایبینسی میں آزاد کر لیا گیا۔ جنگ کے بعد اُنہیں واپس فرانس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سے دوبارہ ملے۔