زلاماخ راڈوسزنسکی
پیدا ہوا: 17 مئ، 1912
وارسا, پولینڈ
زلاماخ, عبرانی بولنے والے یہودی گھرانے میں پیدا ہوا۔ اس کے والد ایک پھیری والے تھے اور پورا خاندان دریائے وسٹولا کے مشرقی کنارے پر وارسا کے پراگا نامی جصے میں ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتا تھا۔ سولہ سال کی عمر میں تعلیم ختم کرنے کے بعد زلاماخ فر کا کاروبار سیکھنے لگا۔
1933-39: 1930 کی دہائی میں میرا اپنا فر کا کاروبار تھا۔ اقتصادی دباؤ کے باوجود مجھے امید تھی کہ حالات بہتر ہو جائيں گے تاکہ میرے پاس اپنا گھر لینے اور گھر بسانے کے لئے پیسے جمع ہو سکیں۔ یکم ستمبر 1939 کو جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کر دیا۔ ایک ہفتے بعد جرمنوں نے ہمارے شہر کو گھیر لیا۔ محاصرہ کرنے کے بعد وارسا نے ہتھیار ڈال دئے۔
1940-44: نازیوں نے نومبر 1940 میں ایک یہودی بستی قائم کی۔ اپریل 1943 تک میرے گھر والے یا تو یہودی بستی میں مر چکے تھے یا انہيں جلاوطن کر کے ٹریبلنکا کے موت کے کیمپ میں بھیج دیا گیا تھا۔ یہودی بستی کی بغاوت کے بعد مجھے جلاوطن کر کے آشوٹز بھیج دیا گیا۔ میرا کام روزانہ جلائے ہوئے لوگوں کی لاشوں پر مٹی ڈالنا تھا۔ میں یہی سوچتا رہتا تھا کہ کیا میرے ساتھ بھی یہی ہو گا۔ لیکن میری ڈھارس اس بات سے بنی رہتی کہ میرے بازو پر ٹیٹو کئے گئے نمبر --#128232— کی جمع 18 تھی، جس کو یہودی زندگی کی علامت مانتے تھے۔
جنوری 1945 میں زلاماخ کو جلاوطن کر کے ڈاخاؤ بھیج دیا گیا جہاں اسے امریکی فوجیوں نے یکم مئی سن 1945 کو جبری مارچ کے دوران رہا کرا دیا۔ جولائی 1949 میں وہ ہجرت کر کے امریکہ چلا آیا۔