آرٹیکل پر واپس جائیں

Auschwitz environs, summer 1944 [LCID: auc42030]
تفصیلات
نقشے

آشوٹز کے مضافات، موسم گرما سن 1944

آشوٹز کیمپ جرمنوں کا قائم کیا ہوا سب سے بڑا کیمپ تھا۔ یہ کیمپوں کا ایک کمپلیکس تھا، جو حراستی کیمپ، قتل کے مرکز اور جبری مشقت کے کیمپ پر مشتمل تھا۔ یہ جنگ سے پہلے کے مشرقی بالائی سیلیسیا کے جرمن پولینڈ سرحد کے قریب اوسویسم کے قصبہ میں واقع تھا۔ یہ علاقہ 1939 میں جرمنی سے ملحق ہو گیا تھا۔ آشوٹز کیمپ ایک بنیادی کیمپ تھا جو سب سے پہلے اوویسین میں قائم کیا گیا۔ آشوٹز ٹو (برکیناؤ) آشوٹز کیمپ کمپلیکس میں قائم ایک قتل کا مرکز تھا۔ تقریباً روزانہ ہی وہاں یورب بھر میں جرمن مقبوضہ علاقوں کے لگ بھگ ہر ملک سے ہی یہودیوں کو لیکر ریل گاڑیاں یہاں پہنچتی تھیں۔ آشوٹز تھری کیمپ جسے بونا یا مونووٹز بھی کہا جاتا تھا، مونووچ میں قائم کیا گیا جس کا مقصد قریبی واقع فیکٹریوں کیلئے جبری مشقت فراہم کرنا تھا۔ ان فیکٹریوں میں آئی جی فاربین ورکس بھی شامل تھی۔ آشوٹز میں کم از کم 11 لاکھ یہودیوں کو موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔ ہدف بننے والے دیگر افراد میں 70,000 سے 75,000 پولش افراد، 21,000 روما اور 15,000 سوویت جنگی قیدی شامل تھے۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.