سن 1939 میں گرڈا کے بھائی کو زبردستی مزدوری کے لئے جلاوطن کر دیا گیا۔ جون 1942 میں گرڈا کے خاندان کو بئیلسکو یہودی بستی سے جلاوطن کر دیا گيا جب کہ اس کے والدین کو آش وٹز میں بھجوا دیا گيا۔ گرڈا کو گراس روزن کیمپ میں بھیج دیا گیا جہاں اس نے جنگ کے باقی حصے کے دوران ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں جبری مشقت کی۔ گرڈا کو ایک موت مارچ کے بعد آزاد کرایا گیا۔ اپنے والد کے اصرار پر لمبے برفانی جوتے کے پہننے کے اقدام نے اس کو بچنے میں مدد دی۔ جس امریکی شخص نے اُسے آزاد کرانے میں مدد دی، اسی سے اُس کی شادی ہو گئی۔
میری ماں نے فیصلہ کیا کہ وہ میری سالگراہ منائیں گی۔ اور مجھے بہت مزا آیا۔ میں نے ابھی حال ہی میں اپنی پینسٹھويں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی ہے۔ میری ایک دوست جو اب ڈیٹرائٹ میں رہتی ہے اس کی ملاقات میرے شوہر اور بچوں سے ہوئی۔ وہ میری پارٹی میں آئی تھی۔ وہ اس وقت ایری زونا میں تھی۔ میری سالگراہ کی پارٹی کچھ زیادہ ہی بڑی تھی کیونکہ میری والدہ کے پاس کچھ دلیہ تھا جس سے انہوں نے بڑے مزے دار بسکٹ بنائے۔ ہم نے قسم کھا کر کہا کہ اُن کا ذائقہ گری دار میوے کی طرح تھا۔ میری سالگرہ کی پارٹی میں مجھے ایک بڑی زبردست چیز ملی۔ مجھے ایک مالٹا ملا۔ مجھے ہمیشہ مالٹے بہت پسند تھے۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میری والدہ نے یہودی بستی سے باہر نکل کر ایک ہیرے اور موتی کی انگھوٹی فروخت کر کے میرے لئے ایک مالٹا خریدا۔ یہ تحفہ میرے والدین کی طرف سے آخری تحفہ تھا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.