ٹولیڈو، اوہایو کے جیمز روز 42 ویں (رینبو) ڈویژن میں کام کر رہے تھے۔
ہم مارچ کررہے تھے۔ ہم جرمنوں کا پیچھا کررہے تھے۔ جنگ اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہی تھی اور یہ 29 اپریل 1945 کی بات ہے۔ ایک سارجنٹ آیا اور اس نے ہم سب سے کہا "اپنے گیس ماسک چیک کر لیں۔ ہم ایک ایسے شہر میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ان کا خیال ہے کہ گیس کا ذخیرہ ہے جس کے گرد بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔" لہذا جب ہم نے اس شہر کی طرف پیش قدمی کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ڈاخو ہے۔ ہمارے ڈویژن کا ایک حصہ، 222 ویں رجمنٹ کے فوجی اس کیمپ کو آزاد کرارہے تھے۔ جب ہم کیمپ کے گیٹ پر آئے تو اُنہوں نے کمپاؤنڈ کھول دیا اور ہم نے دیکھا کہ ہزاروں لوگ جمع ہوکر نکل رہے ہیں۔ وہ ہڈیوں کے پنجر لگ رہے تھے جن کے جسموں پر اُن کی جلد کھنچی ہوئی تھی۔ وہ بہت ہی گندی حالت میں تھے۔ ان کے جسموں سے بدبو آرہی تھی۔ ایک نظر میں دیکھنے سے ان میں سے بعض آدھے مرے ہوئے دکھائی دیتے تھے۔ اُس وقت ہم نے جانا کہ یہ جنگ ان ساری چیزوں سے تعلق رکھتی ہے۔ اب ہم جانتے ہیں کہ ہم اس جنگ میں کیوں شریک ہورہے تھے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.