شونی ایک چھوٹے ٹرانسلوانین شہر میں ایک یہودی مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے پانچ سال کی عمر میں وائلن بجانا سیکھ لیا۔ اُن کے قصبے پر 1940 میں ہنگری اور 1944 میں جرمنی نے قبضہ کر لیا۔ مئی 1944 میں اُنہیں پولینڈ میں آشوٹز کیمپ جلاوطن کر دیا گیا۔ پھر اُنہیں فرانس کے نیٹویلر کیمپ سسٹم میں منتقل کر دیا گیا اور پھر ڈاخاؤ لیجایا گیا جہاں امریکی فوجیوں نے اپریل 1945 میں اُنہیں آزاد کرا دیا۔ اُنہوں نے 1950 میں امریکہ ہجرت کر لی اور ایک کمپوزر اور پیشہ ور وائلن نواز بن گئے۔
جب میں بیرک سے باہر نکلا، مجھے معلوم ہوا کہ جب بجانے کی میری باری آتی ہے تو میں بجاؤں گا اور مجھے یہ بہت اچھا لگتا تھا۔ میں ڈوورک کا سوناٹینا بجاؤں گا جو میں نے بجایا۔ بعد میں میں نے ریڈیو میونخ سے بھی وائلن بجایا لیکن کیا۔۔۔ میں کریسلر کی دھن بجاؤں گا۔ لیکن جب میں نے دیکھا جو کچھ کہ میں نے دیکھا اور میرے ہاتھ میں وائلن تھا، میرا ذہن بالکل ماؤف ہو گیا۔ مجھے کچھ سجھائی نہ دیا۔ اور میں نے خود سے کہا، "یا خدا، سوناٹینا کیسے شروع کیا جائے؟" کریسلر کی دھن کیسے شروع ہوتی ہے؟ یا خدا، ہر چیز کیسے شروع ہوتی ہے۔ میں کچھ بھی سوچ نہ سکا۔ لیکن اب میں نے اپنی آنکھوں کے کونوں سے دیکھا کہ قاتل کاپو نے اپنا فولادی پائپ دوبارہ اُٹھا لیا ہے اور وہ میری طرف بڑھ رہا ہے۔ میں جانتا تھا کہ مجھے قتل کر دیا جائے گا۔ میں یہ جانتا تھا۔ لہذا میرا دایاں اور بایاں ہاتھ ہم آہنگی کے ساتھ حرکت میں آ گیا۔ اور میری وائلن سے اسٹراس بلو ڈینوبے کی دھن سنائی دی۔ اب کیسے؟ میں نے کبھی اسٹراس بلو ڈینوبے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ میں نے کبھی یہ دھن سنی نہیں تھی۔ میں یہ کہنا نہیں چاہتا مگر میں نے یہ دھن کبھی نہیں بجائی۔ میں نے اسے خانہ بدوشوں سے کئی مرتبہ سنا تھا، اور میرے بھائی سے جو ہائی اسکول کے زمانے میں زبردست اکورڈین بجانے والا تھا۔ لیکن مجھے کلاسیکل کے علاوہ کوئی بھی دھن بجانے کی کبھی اجازت نہیں دی گئی۔ اور کاپو نے بے تابی کے ساتھ ایس ایس کی جانب دیکھا، "میں اسے کب ضرب پہنچاؤں؟ میں اسے کب ماروں؟" اس کے بجائے ایس ایس گارڈ دھن کے ساتھ ساتھ گانے لگا اور وہ اپنی انگلیوں کے ساتھ دھن بجا رہا تھا ۔۔ جیسے ایک، دو، تین، ایک، دو، تین۔ وہ صرف مسکرایا اور کہا، "اسے زندہ رہنے دو۔"
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.