Jewish partisans in Naliboki forest, near Novogrudok.

يہودی حامی

یہودی بستیوں اور کیمپوں سے فرار ہونے والے کچھہودیوں نے اپنے لڑاکا یونٹس قائم کئے تھے۔ اِن لڑنے والے افراد کو حامی کہا جاتا تھا اور وہ گھنے جنگلوں میں رہتے تھے۔ مقبوضہ سوویت یونین کے علاقے میں حامیوں کا ایک بڑا گروہ لیتھوینیا کے دارالحکومت ولنا کے قریب واقع ایک جنگل میں جا چھپا۔ وہ سینکڑوں ریل گاڑیوں کو پٹری پر سے اتارنے اور تین ہزار سے زائد جرمن فوجیوں کو مارنے میں کامیاب بھی ہوئے۔

جنگل میں رہنے والے حامیوں کی زندگی بہت کٹھن تھی۔ انہيں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہنا پڑتا تھا تاکہ کوئی انہيں تلاش نہ کرسکے۔ کھانے کے لئے کسانوں کے کھانوں پر چھاپا مارنا پڑتا تھا اور لکڑیوں اور درخت کی شاخوں سے بنی ہوئی کمزور سی پناہ گاہوں میں سردی کا موسم کاٹنا ہوتا تھا۔ کچھ جگہوں پر حامیوں کو گاؤں میں رہنے والوں سے مدد مل جاتی تھی، لیکن زیادہ تر ایسا ممکن نہ ہوتا تھا۔ اس کی ایک وجہ سام دشمنی تھی اور دوسری بڑی وجہ یہ تھی کہ لوگ سزا سے ڈرتے تھے۔ ان حامیوں کو ہمیشہ ہی یہ خطرہ لگا رہتا تھا کہ مخبر جرمنوں کو ان کی خبر دے دیں گے۔

کئی یہودیوں نے باقاعدہ حلیفوں کو جرمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے فرانس اور اٹلی میں قائم کئے جانے والے حامیوں کے یونٹس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے جعلی دستاویزات اور شناختی کارڈ بنوائے، نازی مخالف کتابچے چھاپے اور دشمنوں سے تعاون کرنے والوں کو قتل کردیا۔

ہنگری سے 1939 میں فلسطین ہجرت کرنے والی تئیس سالہ یہودی ہینا سینیش ان بتیس فلسطینی چھاتہ برداروں میں سے ایک تھی جنہيں برطانوی فوجیوں نے مزاحمت اور بچاؤ کی کوششوں کو منظم کرنے کے لئے جرمن صفوں کے پیچھے چھوڑا تھا۔ 7 جون 1944 کو ہنگری کی سرحد پار کرنے سے قبل ہنگری کے یہودیوں کو قتل کے مراکز سے متعلق خبردار کرنے کے لئے سینیس نے، جو ایک شاعرہ تھی، اپنے ایک ساتھی کو ایک نظم لکھ کردی: اس کے آخری مصرعے یہ تھے: "وہ دل طاقت سے مالامال ہے جو عزت کی خاطر دھڑکنا چھوڑ دے۔ وہ ماچس مقدس ہے جو بھڑکی آگ میں بھسم ہوجائے" سینیش کو اگلے دن گرفتار کرکے ہنگری سے غداری کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.

گلاسری