اتحادیوں کے اکثر جنگی قیدیوں (پی او ڈبلیوز) کے ساتھ حراستی کیمپوں کے قیدیوں کے مقابلہ میں اچھا سلوک کیا گيا۔ لیکن جیسا کہ سابق ڈچ کیپٹن بولارڈ بتا رہے ہیں کہ یہاں ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں کچھ لوگوں کی شدید مار پیٹ کی جاتی تھی اور اُنہیں سخت حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔
ہم سے ان لوگوں نے، عدالت نے کہا کہ ہمارے ساتھ سیاسی قیدیوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ لیکن ان لوگوں نے ہمیں جرمن چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ رکھا جو ہمارے کاپو، ہمارے کام کے کمانڈر تھے۔ ہمارے ابتدائی دور میں ہمارے سروں پر مارا گیا، اور بعد میں آپ کو یہ مکمل دھیان میں رکھنا ہوتا تھا کہ کہیں آپ کو سزا دینے والی کمپنی میں نہ رکھا جائے۔ میں سزا دینے والی کمپنی میں رہا ہوں اور مجھے ہر وزنی چیز اٹھانی پڑتی تھی۔ ہفتے کے ہر طویل چھ دن مجھے جانوروں سے بھی زیادہ کام کرنا پڑتا تھا اور اس کے علاوہ دن بھر بڑے پتھروں کو لڑھکانا پڑتا تھا۔ میرے ساتھ کام کرنے ولے صرف ایک نوجوان دوست نے میر جان بچائی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.