اس بات کے باوجود کہ جولین کے والدین پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کیتھولک تھے اور پہلی جنگ عظیم سے قبل ہی امریکہ ہجرت کر چکے تھے، ان کی والدہ پولینڈ واپس آ گئیں اور جولین جنوبی پولینڈ کے ایک ٹارناؤ نامی بڑے قبصے کے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوا۔ جولین کی پرورش اس کی والدہ نے سکرزنکا میں اپنے چار ایکڑ کے فارم پر کی جبکہ اس کے والد امریکہ میں رہے۔
1933-39: 16 برس کی عمر میں میں نے ٹارناؤ میں ایک اچھے سے یہودی کلب میں برتن دھونے کی ملازمت کی۔ ستمبر 1939 میں جب جرمنوں نے حملہ کیا تو میں واپس اپنے گاؤں لوٹ گیا۔ وہاں سکرزنکا کے رہنے والے 27 یہودیوں کو، جنہیں میں جانتا تھا، خود اپنی قبریں کھودنے پر مجبور کر دیا گیا۔ پھر انہیں گولی مار دی گئی۔ ایک قریبی جنگل میں مجھے ایک بندوق ملی جو کسی پسپا ہونے والے پولینڈ کے سپاہی نے چھوڑ دی تھی۔ وہ میں نے لے کر چھپا دی۔ مگر مجھے دھوکا دیا گیا اور لنز کے قریب امیر زمیندار کے پاس کھیت میں کام کرنے کیلئے آسٹریا میں جلاوطن کر دیا گیا۔
1940-44: مجھے زمیندار کی بیٹی فریڈا سے پیار ہو گیا اور وہ بھی مجھے چاہتی تھی۔ جب اس کے والد نے اعتراض کیا تو وہ ایک دوسرے فارم پر چلی گئی۔ نازی قانون کے تحت پولش اور جرمنوں کے مابین رومان پر پابندی کے باوجود ہم چھپ چھپ کر ملتے رہے۔ گسٹاپو نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا "اگر تم فریڈا سے دوبارہ ملے تو تمھیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔" مجھے دوسری زمین پر کام کرنے کیلئے بھیج دیا گیا۔ مگر پھر بھی ہم ایک دوسرے سے اُس وقت تک ملتے رہے جب مجھے 19 ستمبر 1941 کو گرفتار کر لیا گیا۔ مجھے ایک قریبی جیل میں قید کر دیا گیا۔ پھر کمر توڑ مشقت کیلئے مجھے فلوسن برگ کی ایک کان میں منتقل کر دیا گيا۔
23 اپریل 1945 کو فلوسن برگ سے باہر ایک جبری مارچ کے دوران جولین کو آزاد کر دیا گیا۔ جنگ کے بعد بچھڑے جولین اور فریڈا دوبارہ مل گئے اور شادی کر کے امریکہ میں آباد ہو گئے۔
آئٹم دیکھیںلوسین، لوبلن میں ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئی۔ اس کے والد۔عدالتی ترجمان تھے اور اس کی والدہ ڈینٹسٹ تھیں۔ یکم ستمبر 1939 کو جنگ کا آغاز پولینڈ پر جرمنی کے حملے سے ہوا۔ اس کے کچھ عرصے کے بعد لوسین کے گھر پر جرمن حکام نے چھاپہ مارا۔ لوبلن پر جرمنی کے قبضے کے فوراً بعد یہودیوں کو زبردستی ایک بیج پہننے پر مجبور کر دیا گیا جو ان کی یہودی شناخت ظاہر کرے۔ جنوری 1942 میں لوبلن میں موجود ایک یہودی بستی کو بند کر دیا گیا۔ اس سال مارچ اور اپریل میں لوسین ہلاکت کے متعدد اقدامات اور یہودی بستی سے جلا وطنی کے خطرے سے زندہ بچ گئی۔ جن لوگوں کے پاس باضابطہ مزدوری کارڈ تھے، اُنہیں اپریل 1942 میں ایک نئی یہودی بستی میں منتقل کر دیا گیا۔ یہ مجدان تاتارسکی یہودی بستی تھی جو ماجدانک قتل گاہ کے قریب واقع تھی ۔ نومبر 1942 میں لوسین مجدان تاتارسکی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ اس ہی مہینے میں جرمنوں نے یہودی بستی کو بند کر دیا تھا۔ بالآخر وہ وارسا پہنچنے میں کامیاب ہو گئی جہاں وہ پہلے یہودی بستی میں داخل ہوئی اور "اریان" کی جانب چھپی رہی۔
آئٹم دیکھیںجان ایک غیر یہودی پولش خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے آرٹ اکادمی سے گریجوئیشن مکمل کی۔ یکم ستمبر 1939 کو جب جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کیا تو اس وقت جان کومسکی میں تھے۔ کراکاؤ میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہو گئی اور لوگ کسی قسم کے دستیاب کھانے کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہتے۔ جان نے جرمنوں کے خلاف ایک مزاحمتی گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ 1940 کے آغاز تک جان اور اُن کے دو ساتیھوں نے محسوس کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے تو انہوں نے فرانس کی طرف فرار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ فرار ہونے کے دوران جان پکڑے گئے اور اُنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ آش وٹز میں وہ قید سے زندہ بچ گئے جہاں اُنہیں ایک سیاسی قیدی کے طور پر رکھا گیا تھا اور اُن کے یونیفارم میں ایک سرخ رنگ کا تکونا نشان تھا۔
آئٹم دیکھیںنیلز کی پرورش ایک یہودی مذہبی خاندان میں ہوئی۔ 1932 میں یہ خاندان بھاگ کر کوپن ہنگن، ڈنمارک چلا گیا جہاں نیلز کے والد نے 1930 کی دہائی کے وسط میں ایک اینٹیک اسٹور کھولا۔ جرمنی نے ڈنمارک پر اپریل 1940 میں حملہ کر دیا لیکن نیلز کے لئے اِس حملے کے بعد کے تین برسوں کے دوران کوئی خاص تبدیلی محسوس نہ ہوئی۔ اکتوبر 1943 میں نیلز اور اُن کے گھروالوں نے جب یہودیوں کی پکڑ دھکڑ کے جرمن منصوبے کے متعلق سنا تو اُنہوں نے وہاں سے بھاگنے کا فیصلہ کرلیا۔ مزاحمتی تحریک کے ایک کارکن نے اُنہیں مچھیروں کے گاؤں اسنیکرسٹن پہنچایا جہاں سے وہ کشتی کے ذریعہ سویڈن جانے میں کامیاب ہوگئے۔ نیلز مئی 1945 میں ڈنمارک واپس چلے آئے۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.