اینا پفیفر

اینا پفیفر

پیدا ہوا: 19 نومبر، 1885

فرینکینتھلl, جرمنی

اینا, جس کے گھر والے اسے پیار سے این چین کہتے تھے، اس کے والدین غیر مذہبی جرمن یہودی تھے۔ جب وہ چھوٹی تھی تو اس کے والد کا انتقال ہو گیا اور اینا کی غریب ماں نے برخسل کے قصبے میں اس کی پرورش کی۔ اینا نے 1905 میں اپنے سے بڑی عمر کے ایک امیر آدمی سے شادی کی اور وہ ڈزلڈورف میں رہنے لگی جہاں اس کا شوہر ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کا مینیجر تھا۔ 1933 میں ان کے دو بڑے بیٹے تھے۔

1933-39: نازیوں کے اقتدار میں آنے کے بعد پفیفر خاندان کی پرسکون زندگی تباہ و برباد ہو گئی۔ نازیوں نے اینا کے بھائی کو گرفتار کر کے ایک حراستی مرکز میں بھیج دیا جہاں اسے مار دیا گیا۔ اینا کے سب سے بڑے بیٹے نے ایک ڈچ عورت سے شادی کر لی اور وہ نیدرلینڈ میں جا بسا۔ اپنے شوہر کے نوکری سے ہاتھ دھونے اور نومبر 1938 کے منظم قتل عام کے بعد پفیفر خاندان بھی نیدرلینڈ میں جا کر بس گیا۔ وہاں وہ اپنے سب سے بڑے بیٹے اور بہو سے جا ملے۔

1940-44: اینا کے شوہر کا بھی انتقال ہو گیا اور وہ ایمسٹرڈیم میں اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ اپنا وقت گزارنے لگی۔ مئی 1940 میں جرمنوں نے نیدرلینڈ پر قبضہ کر لیا۔ یہودیوں کو رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا گیا اور ان کے حقوق پر پابندیاں عائد ہو گئيں۔ دوسرے یہودیوں کی طرح اینا بھی اپنی تمام جائیداد سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اسے ایک سبز رنگ کا شناختی بیج پہنایا گیا اور اس کے ایک سال بعد اسے اس کے گھر والوں سے الگ کر دیا گیا اور ویسٹربورگ بھیج دیا گيا جو یہودیوں کا ایک ٹرانزٹ کیمپ تھا۔ چار مہینے کے بعد اسے جلاوطن کر کے چیکوسلواکیا میں تھیریسئن شٹٹ کی بستی میں بھیج دیا گیا۔

اکتوبر 9 سن 1944 میں اینا کو تھیریسئن شٹٹ سے جلاوطن کر کے آشوٹز بھیج دیا گيا جہاں دو دن بعد اسے گیس کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔ وہ 58 سال کی تھی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.