کارل ھیومین

کارل ھیومین

پیدا ہوا: 12 جولائ، 1898

ہیلین تھل, جرمنی

کارل بیلجیم کی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں رہنے والے یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ چھبیس سال کی عمر میں انہوں نے جوئینا فاکینسٹائن سے شادی کی اور وہ اپنے والد کے باڑے کے سامنے ایک گھر میں رہنے لگے۔ کارل اپنے گھر کی پہلی منزل پر ایک چھوٹا سا جنرل اسٹور چلاتے تھے۔ ان کی دو بیٹیاں تھی، مارگوٹ اور لورے۔

1933-39: میں اپنے گھر والوں کو بیلفیلڈ نامی ایک شہر میں لے آیا ہوں جہاں میں ایک یہودی ریلیف تنظیم کے لئے کام کر رہا ہوں۔ اس علاقے کی یہودی آبادی کے جرمنی چھوڑنے کی درخواستیں پچھلے نومبر سے بڑھ گئی ہیں، جب ایک رات میں نازیوں نے یہودی دکانوں کی کھڑکیاں توڑ دیں اور جرمنی بھر میں عبادت گاہیں جلائی تھیں۔ بدقسمتی سے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے والوں کی تعداد پر پابندیاں عائد ہیں، لہذا صرف چند ہی پناہ گزينوں کو ویزا مل سکتا ہے۔

1940-44: ہمیں جلا وطن کر کے چکوسلواکیا میں تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں بھیج دیا گیا ہے۔ ہمیں اس لئے ایک حراستی مرکز نہيں بھیجا گیا کیونکہ پہلی جنگ عظیم مجھے جرمن آئرن کراس ملا تھا۔ اس کے باوجود بھی ہمیں ہمیشہ مرکز بھیجے جانے کا ڈر لگا رہتا ہے اور ہم ہمیشہ بھوکے ہوتے ہيں۔ ہماری پندرہ سال کی بیٹی مارگوٹ کو ایک گروپ میں شامل کر لیا گیا ہے جو ہر روز یہودی بستی سے نکل کر ایک فارم پر کام کرنے جاتا ہے۔ کبھی کبھار وہ ہمارے لئے اپنے کپڑوں میں چھپا کر سبزیاں لاتی ہے۔

مئی 1944 میں کارل کھانے کا سامان چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے اور انہیں اور ان کے گھر والوں کو آشوٹز بھیج دیا گیا۔ وہاں مارگوٹ کے علاوہ سب ہی مارے گئے۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.