کلوڈے جے۔ لیٹولے

کلوڈے جے۔ لیٹولے

پیدا ہوا: 28 مارچ، 1919

کیمبو۔لیس۔بینز, فرانس

کلوڈے پیرس میں ایک کیتھلک خاندان میں پیدا ہوئے جہاں وہ پانچ بچوں میں سے ایک تھے۔ اُن کے والد ایک ڈاکٹر تھے اور وہ میڈیکل کلینک اور لبارٹری کے مالک تھے جو بہت اچھا کاروبار کر رہے تھے۔ کلوڈے کے والد نے اُن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کر کے ان کی پریکٹس میں شامل ہو جائیں۔ لیکن کلاڈے کو وکیل بننے میں زیادہ دلچسپی تھی۔

1933-39 : میں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور 1936 میں میں وکالت پڑھنے کیلئے یونیورسٹی میں داخل ہو گیا۔ 1939 کے وسط تک فرانس کے خلاف جرمن خطرہ بڑھ گیا اور 3 ستمبر، 1939 کو فرانس نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ میں جانتا تھا کہ میرے ملک کا نازیوں کے خلاف جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اکتوبر میں مجھے فرانسیسی فوج میں بھرتی کر لیا گیا۔ بنیادی تربیت کے بعد مجھے کارپورل کے طور پر ترقی دے دی گئی اور مجھے ایک ٹینک ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا جو پیرس کے جنوب مشرقی حصے میں موجود تھا۔

1940-44 : جرمن فوج کے فرانس پر حملے کے چھ ہفتے بعد مجھے جرمن فوج نے پکڑ لیا۔ دوسرے جنگی قیدیوں کی طرح مجھے بھی جرمن سلطنت کیلئے جبری مشقت پر مامور کر دیا گیا۔ ایک محافظ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کی سزا کے طور پر مجھے ایک ایسے ہسپتال میں کام کرنے پر لگا دیا گیا جہاں نازی ڈاکٹر "طبی تجربات" کر رہے تھے۔ میرے سامنے ڈاکٹروں نے مردوں کی نس بندی کی اور جب انہوں نے قیدیوں کی انگلیاں ایک پریس میں کچل دیں تاکہ ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کا مطالعہ کیا جا سکے۔ بہت سے قیدی ان تجربات کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ایک عورت کی بھووں کو کھول کر سی دیا گیا تاکہ وہ خود شیشے میں دیکھ سکے کہ اس کی دونوں چھاتیاں کاٹ دی گئی ہیں۔

چار برس تک قیدی رہنے کے بعد کلوڈے کو فروری 1944 کو قیدیوں کے تبادلے کے ایک پروگرام کے تحت فرانس بھجوا دیا گیا۔ جنگ کے اختتام تک اُنہوں نے فرانس کی خفیہ تنظیم کی طرف سے لڑائی میں حصہ لیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.