رینے گٹ مین

رینے گٹ مین

پیدا ہوا: 21 دسمبر، 1937

ٹیپلٹزے ۔ شانوف, چیکوسلواکیہ

رینے، اُس کی جڑواں بہن رینیٹ اور اُن کے جرمن یہودی والدین پراگ میں رہتے تھے۔ ان جڑواں بہن بھائیوں کی پیدائش سے کچھ ہی دیر قبل رینے کے والدین نازی حکومت کی یہود مخالف پالیسیوں سے بچنے کی خاطر جرمنی کے شہر ڈریسڈن سے فرار ہو گئے تھے۔ چیکوسلواکیہ میں رہنے کی خاطر جرمنی چھوڑنے سے پہلے رینے کے والد ھربرٹ درآمد۔برآمد کے کاروبار میں کام کرتے تھے۔ اُس کی والدہ ایٹا ایک اکاؤنٹنٹ تھیں۔

1933-39 : ہمارا خاندان پراگ میں نمبر 22 ٹرالی لائن کے ساتھ ایک چھ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں رہتا تھا۔ وہاں میری بہن اور میں اپنے والدین کے بیڈروم میں ایک ہی پنگھوڑے میں رہتے تھے۔ وہاں ٹیرس سے باہر کا منظر دیکھا جا سکتا تھا۔ رینیٹ اور میں میچنگ لباس پہنتے تھے اور ہمیشہ خوش لباس رہتے تھے۔ اکثر ہم سارا دن قریبی پارک میں کھیلا کرتے۔ مارچ 1933 میں جرمن فوج نے پراگ پر قبضہ کر لیا۔

1940-45 : میری عمر چھ برس ہونے سے فورا پہلے میرے خاندان کو تھیریسئن شٹٹ گھیٹو سے آشوٹز جلاوطن کر دیا گیا۔ میرے بازو پر نمبر 169061 ٹیٹو کر دیا گیا۔ وہاں مجھے میری بہن اور میری والدہ سے الگ کر دیا گیا اور مجھے بڑے لڑکوں کی بیرک میں رکھ دیا گیا۔ وہاں اکثر لڑکے جڑواں تھے۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے۔ بعض اوقات مجھے ہسپتال لیجایا جاتا باوجود اس بات کے کہ میں بیمار نہیں تھا۔ ہر جگہ میری پیمائش لی جاتی اور ایکس رے کئے جاتے۔ سوویت اور پولش فوجیوں کو گولی مار کر باہر گڑھے میں پھینکا گیا تو ہم لڑکوں نے یہ منظر دیکھا۔

رینے اور اُس کی بہن زندہ بچ گئے اور 1950 میں وہ امریکہ میں ایک دوسرے سے مل گئے۔ اُنہیں معلوم ہوا کہ ایک "مینگیلے جڑواں" جوڑے کی حیثیت سے اُنہیں طبی تجربات کیلئے استعمال کیا گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.