اپنے والد کی موت کے بعد جوڈتھ اور ان کا خاندان کوونو منتقل ہو گیا۔ جلد ہی وہ کوونو بستی میں قید ہو کر رہ گئے جسے جرمنوں نے اگست 1941 میں بنایا تھا۔ جوڈتھ، ان کی بہن اور ان کی والدہ کو شٹٹہاف جلاوطن کر دیا گیا جہاں ان کی والدہ کی موت ہو گئی۔ جوڈتھ اور ان کی بہن شٹٹہاف میں موت کے مارچ سے فرار ہو گئیں۔ انھوں نے خود کو غیر یہودی ظاہر کیا اور بالآخر ڈنمارک میں کھیتوں میں کام اور پناہ حاصل کی۔ ان کے بھائی داخاؤ سے بچنے میں کامیاب ہوئے۔
مجھے یاد ہے جب میں شٹٹہاف میں پہنچی تو سب سے خوفناک چیز یہ دیکھی کہ وہاں صرف اور صرف جوتے اور عینکیں تھیں۔ وہ جوتوں کا بہت بڑا ڈھیر تھا اور مجھے اپنی والدہ سے پوچھنا یاد ہے، "وہ کیا ہے؟" اور انھوں نے کہا، "Frage nicht 'ne Frages"[سوالات مت کرو]۔ میں وہ یدش میں یاد کر سکتی ہوں: "سوالات مت کرو۔ تم اتنے سوالات کیوں کر رہی ہو؟ میں نہیں جانتی۔" اور ہمیں ایک Apell [رول کال] میں کھڑے ہونا تھا، اور مجھے ایک عورت یاد ہے، بہت ہی بھاری عورت، مجھے اس کی پشت کی طرف سے اُس کے بال یاد ہیں، اور وہ بہت بڑے، اوہ، آپ اسے کیسے کہتے ہیں؟۔۔۔ چابک کے ساتھ چل رہی تھی۔'konuiszck,' ایک چابک، اور وہ بس مار رہی تھی۔ چلتے ہوئے اس نے کہا، "یہاں سے کوئی زندہ نہیں جاتا۔ تم سبھوں کو ختم ہونا ہے۔" اور اس نے پولش اور روسی میں بھی یہ کہا تاکہ ہم سب سمجھ سکیں چونکہ ہم میں سے زیادہ تر روسی سمجھ سکتے تھے۔ پھر ہمیں ایک جگہ لے جایا گیا جہاں انھوں نے ہمارا معائنہ کیا۔ مجھے اپنے اندام نہانی میں ایک ہاتھ کا جانا اور کھینچا جانا یاد ہے۔ ہمیں اندازہ ہوا کہ وہ سونا تلاش کر رہے تھے، اور میں اس عورت کو کبھی نہیں بھول سکتی، جیسے اس سے قبل دو کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ اس کے دانتوں کو یونہی کھینچ لیا گیا اور اس کے منہ سے خون کے فوارے چھوٹنے لگے اور اس کے سونے کے دانت نکال لیے گئے۔ اور مجھے ایک انجیکشن لگنا یاد ہے۔ وہ انجیکشن کس لیے تھا مجھے معلوم نہیں تھا۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا، جب آپ سوال کرنے لگتے ہیں کہ کیوں، اور اسلیے کہ ہمارے پیرئڈ نہ آئیں۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.