پریبن مچھیروں کے ایک چھوٹے سے گاؤں اسنیکرسٹن کے ایک پروٹیسٹنٹ خاندان میں پیدا ہوئے۔ جرمنی نے 1940 میں ڈنمارک پر حملہ کر دیا۔ پریبن مزاحمت کرنے والی جماعت کے پیغام رساں بن گئے۔ جب اکتوبر 1943 میں گسٹاپو (جرمن خفیہ اسٹیٹ پولس) نے ڈنمارک میں یہودیوں کو شکار کرنا شروع کیا تو پریبن نے سمندر کے کنارے گھروں میں پناہ گذینوں کو چھپنے میں مدد دی اور پھر اُنہیں اُن کشتیوں تک پہنچایا جو اُنہیں سویڈن لے گئیں۔ پریبن کو خود بھی نومبر 1943 میں سویڈن میں پناہ لینی پڑی۔ وہ مئی 1945 میں ڈنمارک واپس آ گئے۔
آپ اُن لوگوں کو مایوس نہیں کر سکتے جنہیں مدد کی ضرورت ہو۔ آپ ضرورت مند لوگوں کی طرف سے اپنا منھ نہیں موڑ سکتے۔ ایک انسان کی زندگی میں کسی نہ کسی قسم کی نفاست تو ہونی ہی چاہئیے اور ضرورت مند لوگوں سے منہ موڑ لینا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ کیوں یا کیوں نہیں کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آپ نے بس مدد کردی۔ آپ کی پرورش ہی اس انداز میں ہوئی ہے۔ میرے ملک کی روایت بھی یہی ہے۔ آپ یقیناً مدد کرتے ہیں۔ اِس لئے میں نہیں سمجھتا کہ یہ ۔۔۔ میں ۔۔۔ اگر آپ جانتے کہ یہ لوگ تکلیف میں ہیں تو کیا آپ کی عزت نفس قائم رہ سکتی تھی۔ آپ نے کہا تھا "نہیں۔ میری میز پر نہیں" ؟ نہیں کسی صورت میں نہیں۔ لہذا یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بس آپ کو کرنا ہی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.