پیٹ ان ہزاروں امریکی نرسوں میں سے ایک تھیں جنہوں نے یورپ میں حراستی کیمپوں کو آزاد کرانے کے دوران ہسپتالوں سے لوگوں کے انخلاء کیلئے کام کیا تھا۔ اُنہوں نے کیمپ میں زندہ بچ جانے والوں کی دیکھ بھال کی جن میں سے اکثر کی حالت آزادی کے وقت نازک تھی۔
جو لوگ انتہائی کمزوری کی وجہ سے حرکت نہیں کرسکتے تھے ان کے لئے ہمیں کوئی عمارت تلاش کرنی تھی یا باہر خیمہ لگانا تھا۔ اُنہیں کیمپوں سے باہر لانا پڑا کیونکہ وہاں کیمپوں میں بہت زیادہ گندگی تھی۔ لہذا ہم نے باہر خیمے ڈالے اور ہم جانتے تھے کہ خیموں کے اندر ہسپتال کیسے قائم کرنا ہے کیونکہ ہم یہی کر رہے تھے۔ میں جس انخلائی ہسپتال میں رہی وہ سب کے سب خیموں میں تھے۔ لہذا ہم سرجری تک جانتے تھے۔ خیموں میں علاج کرنا ہمیں آتا تھا۔ لہذا ہم نے اُنہیں باہر لگے خیموں میں صاف ستھرے بستروں پر لٹایا۔ ان کو نہلایا گیا اور انکی اُس وقت تک دیکھ بھال کی جاتی رہی جب تک کہ اُنہیں دوسری جگہوں پر منتقل نہیں کیا گیا۔ لیکن بنیادی طور پر اُنہیں عمارتوں سے نکالنا بہت ہی تکلیف دہ تھا کیونکہ ان کے جسموں میں کیڑے لگ چکے تھے۔ یہ بہت ہی تکلیف دہ بات تھی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.