تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ھرشل گرینزپین کی تصویر جرمن سفارتکار ارنسٹ ووم ریتھ کے قتل کے سلسلے میں فرانسیسی حکام کی طرف سے گرفتار ہونے کے بعد بنائی گئی۔ گرینزپین (1921 ۔ 1943 ؟) ھینوور، جرمنی میں پیدا ہوا۔ اُس کے والدین پولش یہودی تھے جو نقل مکانی کر کے جرمنی میں آباد ہو چکے تھے۔ 1936 میں گرینزپین فرار ہو کر پیرس چلا…
ھرٹا اوبرھاؤزر، جو ریونزبروئک حراستی کیمپ میں ایک ڈاکٹر تھا، نیورمبرگ میں ڈٖاکٹروں کے مقدمے کے دوران۔ اوبرھاؤزر کیمپ کے قیدیوں پر طبی تجربات کرنے کا قصور وار پایا گیا اور اسے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ نیورمبرگ، جرمنی، 20 اگست، 1947 ۔
ھیسیلٹ کے قریب مقام لب بیک کے ایک ڈومینکن کانونٹ میں نازیوں کے خوف سے چھپی چھ یہودی لڑکیاں۔ بیلجیم، اکتوبر 1942 اور اکتوبر 1944 کے درمیان۔
ھیفہ بندرگاہ پر لنگرانداز عالیہ بیٹ ("غیرقانونی" امیگریشن) کے بحری جہاز "ھوزیہ ویج ووڈ" کی ریل پر پناہ گزینوں کا ہجوم۔ برطانوی فوجیوں نے مسافروں کو ایٹلٹ حراستی مرکز میں پہنچایا۔ فلسطین، 27 جون 1946۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.