تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
فادر برونو اُن یہودی بچوں کے ساتھ جنہیں اُنہوں نے جرمنوں سے چھپا رکھا تھا۔ ید واشیم نے فادر برونو کو "اقوام کے درمیان راست باز" کے خطاب سے نوازا۔ بیلجیم، جنگ کے زمانے میں۔
فاشسٹ ایرو کراس پارٹی کے ممبران یہودیوں کو گرفتار کرتے ہیں۔ بوڈاپپسٹ ، ہنگری، اکتوبر-دسمبر 1944ء۔
فر کے کوٹ میں لپٹی ہوئی تین سالہ ایسٹرا ھارن کی تصویر ، چیلم، پولینڈ، 1940. ایسٹرا جنوری 1937 میں پیدا ہوئی۔ جرمنی کے پولینڈ پر حملے کے کچھ ہی عرصے بعد اس کے والد کو ماردیا گیا۔ ایسٹرا اور اس کی والدہ پرلا ھارن کو زبردستی چیلم کے گھیٹو یعنی یہودی بستی میں بھیج دیا گیا۔ 1942 کے اختتام پرجب…
فرائڈرش ھافمین موت کے ریکارڈز کا ایک پلندا اُٹھائے ہوئے ہے۔ وہ 324 کیتھولک پادریوں کے قتل سے متعلق شہادت دے رہا ہے جو ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں نازیوں کے طبی تجربات کے دوران ملیریا کا شکار ہو گئے تھے۔ ڈاخاؤ، جرمنی، 22 نومبر، 1945 ۔
فرانس کی شکست کے بعد ایڈولف ہٹلر اور اس کا ذاتی آرکیٹکٹ، البرٹ اسپیئر، پیرس میں۔ پیرس، فرانس، 23 جون 1940
فرانسیسی مزاحمتی تحریک کی یہودی رکن سیمون شلوس جرمن ملٹری ٹرائبیونل کی طرف سے موت کی سزا پانے کے بعد زیر نگرانی۔ اُنہیں 2 جولائی 1942 کو پھانسی دے دی گئی۔ پیرس، فرانس، 14 اپریل 1942۔
فروری 1944 میں مشرقی محاذ پر جرمن بکتر بند ڈویژن کے دستے۔ سوویت فوجیں اسٹالن گراڈ کی لڑائی کے وقت سے حملوں میں مسلسل تیزی لا رہی تھیں۔ اُنہوں نے جرمن فوجوں کو 1944 کے آخر ميں مشرقی پرشیا کی سرحدوں کی جانب دھکیل دیا تھا۔ سوویت یونین، فروری 1944
فرٹزگلوکسٹائن (بائیں طرف) اپنے خاندان کے ساتھ ایک برلن، جرمنی میں 1932 میں پکنک منا رہے ہیں۔ فرٹز کے والد یہودی تھے- وہ ایک آزاد خیال یہودی عبادت گاہ میں عبادت کرتے تھے اور اُن کی والدہ عیسائی تھیں۔ 1935 کے نیورمبرگ قوانین کے تحت، فرٹز کی درجہ بندی بطور مخلوط النسل یعنی میشلنگ کے طور پر…
فلوزین برگ حراستی کیمپ کی آزادی کے بعد، امریکی پیدل فوج کے دو سپاہی کیمپ میں ہلاک ہونے والوں کے جوتوں کے ڈھیر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ فلوزین برگ، جرمنی، مئی 1945۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.