تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
زائلشائم میں بے دخل افراد کے کیمپ کا منظر۔ زائلشائم، جرمنی، 1945۔
'زائیون کے دانشمندوں کے راز' پروٹوکولز کی پہلی دستاویزی شکل ہے جو روس کے باہر شائع ہوئی۔ شارلٹین برگ، جرمنی، 1920 ۔
زگیئرسکا اسٹریٹ کے اوپر لوڈز یہودی بستی کے حصوں کو ملانے والا پیدل چلنے والوں کا پُل۔ یہ سڑک خود یہودی بستی کا حصہ نہیں تھی۔ لوڈز، پولینڈ 1941.
زہریلے مشروم کا صفحہ۔ اس تصویر میں جولیس اسٹرائخر کے دیئر شٹرمر – ورلیگ کے ذریعہ شائع کردہ بچوں کیلئے متعدد یہود مخالف کتابوں سے ایک صفحہ دکھایا گیا ہے۔ اس کی عبارت ہے، "یہودیوں کی ناک اپنے سرے پر مڑی ہوتی ہے۔ یہ 6 نمبر کی طرح لگتا ہے۔"
زیر تعمیر لاش بھٹی نمبر 4 ۔ کیمپ میں بغاوت کے دوران اس لاش بھٹی کو تباہ کردیا گيا تھا۔ آش وٹز-برکیناؤ، پولینڈ، مئی 1942-1943، موسم سرما۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.