تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ہٹلر یوتھ کے ارکان اپنے لیڈر کے سامنے مارچ کرتے ہوئے، بالڈور وان شیراخ (دائيں طرف، سلامی دے رہا ہے) اور جولیئس اسٹرائخر سمیت دوسرے نازی اہلکار۔ نیورمبرگ، جرمنی، 1933۔
ہیئرونم سبالا (جنہیں "فلورا" کے نام سے جانا جاتا تھا)، "گرے کالمز" (پولش مزاحمتی تحریک کے زیرزمین اسکاؤٹوں کا خفیہ نام) کے ایک رکن۔ وارسا، پولینڈ، 1939۔
ہیدامار میں رجسٹری کے دو صفحات میں موت واقع ہونے کی جھوٹی وجوہات درج کی گئی ہیں۔ جسمانی یا ذھنی طور پر ھزاروں معذور افراد کو وہاں رحمانہ قتل کے پروگرام کے تحت ہلاک کردیا گیا تھا۔ جرمنی، 5 اپریل، 1945۔
ہیدامار کا قبرستان جہاں رحمانہ قتل کا شکار بننے والوں کو دفنایا جاتا تھا۔ یہ تصویر جنگ کے اختتام کے قریب اتاری گئی۔ ہیدامار، جرمنی، اپریل 1945
ہیمبرگ میں، ایس اے کے ارکان اور یونیورسٹی آٖف ہیمبرگ کے طلباء وہ کتابیں نذر آتش کر رہے ہیں جنہیں وہ "غیر جرمن" گردانتے تھے۔ ہیمبرگ، جرمنی، 15 مئی، 1933 ۔
یروشلم کے سابق مفتی اعظم، حاجی امین الحسینی، پہلی بار ہٹلر سے ملاقات کرتے ہوئے۔ برلن، جرمنی، 28 نومبر 1941
یروشلم کے مفتی اعظم، حاجی امین الحسینی، ایک عرب قوم پرست، ممتاز مسلم مذہبی رہنما، اور نازی جرمنی کے لئے جنگ کے زمانے کے داعی مبلغ۔
یوجینیا ھوچبرگ کی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ اُس وقت لکھا گیا جب وہ براڈی، پولینڈ میں چھپ کر رہ رہی تھیں۔ اس صفحے پر جنگ کے دوران رونما ہونے والے اہم واقعات کی ٹائم لائن درج ہے جن میں ہلاکتیں اور خاندانی افراد اور دوستوں کی جلاوطنیاں شامل ہیں۔ براڈی، پولینڈ، جولائی 1943 ۔ مارچ 1944 ۔
یونان سے اولمپک مشعل لانے والے 3,000 رنرز میں سے آخری رنر برلن میں گیارھویں سمر اولمپکس کی مشعل روشن کر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، اگست 1936۔
یوکرائن کے محاذ سے سوویت جنگي قیدیوں کی قطار۔ خارکوو، سوویت یونین، 18 جون 1942۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.