تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
یوکرین کے شہر لبنی کے ایک ھزار سے زائد یہودیوں کو "دوبارہ آبادکاری" کیلئے ایک کھلے میدان میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا۔ اِس جبری اجتماع کے بعد آئن سیسٹزگروپن نے اُن کا قتل عام کیا۔ لبنی، سوویت یونین، 16 اکتوبر 1941۔
یوکرین کے یومین کیمپ میں ایک جرمن فوجی سوویت یونین کے جنگی قیدیوں کی نگرانی کررہا ہے۔ سوویت یونین، 14 اگست 1941۔
یوکرین کے یہودی جنہیں آئن سیٹزگروپ کے دستوں کی طرف سے قتل کئے جانے سے قبل برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا۔ یہ تصویر بنیادی طور پر رنگین تھی اور یہ اُن تصویروں کے ذخیرے کا حصہ تھی جو ایک جرمن فوجی فوٹوگرافر نے کھینچی تھیں۔ اِن تصویروں کی نقلیں بعد میں جنگی جرائم کے مقدمات میں شہادت کے طور…
یوگوسلاویہ سے تعلق رکھنے والے حامی فلسطین کے یہودی چھاتہ بردار فوجیوں کے ساتھ۔ یوگوسلاویہ ، 1944
یوگوسلاویہ کے حامی قائدین جوزپ بروز ٹیٹو (بائیں) اور موسا پیجاڈے (دائیں)۔ پیجاڈے کمیونسٹ مزاحمت کی تحریک کے یہودی حامی تھے۔ یوگوسلاویہ، 1941 اور 1944 کے درمیان۔
یوھینس پوسٹ نے نیو لینڈ میں 250 لوگوں پر مشتمل ایک نیٹ ورک تشکیل دیا جس نے یہودیوں کو ایمسٹرڈیم سے باہر اسمگل کیا اور ان کو پناہ گاہ اور شناختی دستاویزات فراہم کیں۔ اُنہیں 1965 میں "قوموں کے مابین راست باز" کے خطاب سے نوازا گیا۔ نیدرلینڈ، تاریخ نامعلوم۔
یکم اگست 1936 کو ہٹلر 11 ویں سمر اولمپک گیمز کا افتتاح کر رہا ہے۔ ایک نئی اولمپک رسم کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اکیلا ایتھلیٹ اولمپیا، یونان میں قدیمی کھیلوں کے مقام سے ریلے کے اوپر لگی ایک مشعل کو لئے ہوئے پہنچتا ہے۔ یہ تصویر ایک اولمپک مشعل بردار کو ظاہر کرتی ہے جو افتتاحی تقریب سے کچھ ہی…
یکم اگست 1936 کو ہٹلر نے برلن، جرمنی میں 11 ویں سمر اولمپک گیمز کا افتتاح کیا۔ ایک نئی اولمپک رسم کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اکیلا ایتھلیٹ اولمپیا، یونان میں قدیمی کھیلوں کے مقام سے ریلے پر لگی ایک مشعل کو لئے ہوئے پہنچتا ہے۔ اس تصویر میں رنرز میں سے آخری کو دکھایا گیا ہے جو اولمپک کی مشعل…
یہ تصویر ریخ پروپیگنڈا وزارت کی تیارہ کردہ ایک فلم سے لی گئی ہے۔ اس میں کسی نامعلوم پناہ گاہ کے ایک وارڈ میں دو ڈاکٹروں کو دکھایا گیا ہے۔ وارڈ میں مریضوں کی موجودگی کو "زندگی محض ایک بوجھ ہے" کے عنوان سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ایسی تصاویر کا مقصد رحمدلانہ موت کیلئے عوامی حمایت و تائید حاصل…
یہ خاکہ ریخ پروپیگنڈا وزارت کی تیار کردہ ایک فلم سے لیا گیا ہے۔ اس کا عنوان ہے "زندگی کے بارے میں ایک اخلاقی اور مذہبی نظریہ جو موروثی طور پر بیمار نسل کو روکنے کا تقاضا کرتا ہے۔" نازی پروپیگنڈے کا مقصد لازمی نس بندی کیلئے عوامی تائید و حمایت حاصل کرنا تھا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.