تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
یہ خاکہ ریخ پروپیگنڈا وزارت کی تیار کردہ فلم سے ہے۔ اس میں کسی نامعلوم پناہ گاہ میں مریضوں کو دکھایا گیا ہے۔ ان کی موجودگی کو "بغیر اُمید کے زندگی" بتایا گیا ہے۔ نازیوں کی کوشش تھی کہ اس پروپیگنڈے کے ذریعے رحمدلانہ موت کے بارے میں عوامی ہمدردی حاصل کی جائے۔
یہاں دکھائی گئی قیمتی اشیاء بوخن والڈ حراستی کیمپ کے جرمن محافظوں نے قیدیوں سے چھین لی تھیں اور بعد میں کیمپ کی آزادی کے بعد یہ امریکی فوجوں کو ملی تھیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، اپریل 1945 کے بعد۔
یہود مخالف بائیکاٹ کے دوران، ایس ایس اہلکار ایک بینر اُٹھائے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے "جرمنو! اپنا دفاع کرو! یہودیوں سے مت خریدو!" برلن، جرمنی، مارچ یا اپریل 1933 ۔
یہودی بستی میں جرمن ایس ایس اور ہنگیرین ایرو کراس کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے۔ یہ لاشیں ڈوہانی اسٹریٹ کی پیسٹر یہودی عبادتگاہ کے صحن میں پائی گئیں۔ بوڈاپیسٹ، ہنگری، جنوری 1945ء۔
یہودی بچہ ھینز وین ڈین بروئک (پیدائش کے وقت نام ھینز کلپ) نیدرلینڈ میں چھپا ہوا ہے۔ وہ اس تصویر میں دو سال کا ہے۔
یہودی بے گھر افراد ایک او۔ آر۔ ٹی (تربیت کے ذریعے بحالی کی تنظیم) کی سلائی ورک شاپ میں۔ لینڈز برگ، جرمنی، 1945 اور 1947 کے درمیان۔
یہودی حامی جو وارسا یہودی بستی کی بغاوت میں بچ گئے تھے، ویسزکاؤ جنگل میں ایک خاندان کے کیمپ میں۔ جون، 1944۔
یہودی حامیوں کا ایک گروپ ویلنا کے قریب رودنیکی جنگل میں، 1942 اور 1944 کے درمیان۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.