جنگ عظیم دوم کے دوران لوگوں نے نازی حکام سے بچنے کے لئے اکثر جعلی شناختیں اور نقلی شناختی دستاویزات استعمال کیں۔ مزاحم جنگجوؤں، امدادی کارکنان، اور یہودی جنہیں بطور غیر یہودی کے طور پر زندگی گزارنے کی امید تھی، کے لئے جعلی شناختیں لازمی تھیں۔ اعلی معیار کی پراثر دھوکہ دہی کے لئے ضرورت اس امر کی تھی کہ درجنوں افراد خفیہ طور پر اکٹھے کام کریں۔ اس کے لئے اعلیٰ پائے کی فوٹو گرافی اور طباعتی ساز و سامان بھی درکار تھا۔ غیر یہودیوں کے طور پر زندگی گزارنے والے یہودیوں کے لئے نقلی دستاویزات حاصل کرنے کا مطلب زندگی اور موت کے درمیان فرق ہو سکتا ہے۔
جنگ عظیم دوم کے دوران ایوا سارنیکا نے “ریجینا چیبلسکا” کی عرفیت اختیار کی اور خفیہ سرگرمیاں سرانجام دینے کے لئے اس نقلی شناختی دستاویز کو استعمال کیا۔ 1942 سے 1944 تک سارنیکا اور ان کے شوہر تادیوش سارنیکی نے یہودیوں کی امداد کے لئے کونسل (کوڈ نام ’’زگوٹا‘‘) کے لئے کام کیا۔ زگوٹا پولِش لوگوں اور یہودیوں کی ایک خفیہ نجات دہندہ تنظیم تھی جس نے یہودیوں کو نازی ظلم و ستم اور قتل و غارت سے محفوظ کی کوششوں کو ہم آہنگ کیا۔ سارنیکز نے زگوٹا کی زاموشچ اور لوبلن شاخوں کے لئے بطور کوریئر خدمت سر انجام دی۔ انہوں نے پیوٹرکوف تریبونلسکی، راڈوم، اور ستاراخووِچ سمیت، علاقے میں منتخب کردہ جبری مزدوری کے کیمپوں میں سفر کیا۔ سارنیکز نے وہاں پر مقید یہودیوں کو خفیہ طریقے سے رقم، دستاویزات، خوراک، ادویات، اور خطوط ترسیل کیے۔ مختلف مواقعوں پر وہ لوگوں کو کیمپوں سے باہر نکال کر اسمگل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ ایوا اور تادیوش دونوں جنگ میں بچ گئے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.