ایلزبتھ کوفمین کی ڈائری کا کور۔ اُنہوں نے یہ ڈائری لی چیمبون۔سر۔لگنان میں پیسٹر آندرے ٹروکمے کے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے لکھی۔ لی چیمبون۔سر۔لگنان، فرانس، 1940 ۔ 1941 ۔
آئٹم دیکھیںاوٹو وولف (1927 ۔ 1945) بیس سال سے کم عمر کا ایک چیک یہودی لڑکا تھا جس نے دوسسری عالمی جنگ کے دوران موراویہ کے دیہی علاقے میں چھپ کر رہتے ہوئے اپنی زندگی کے تجربات قلمبند کئے۔ اُس کی یہ ڈائری اُس کے مرنے کے بعد شائع ہوئی۔ اس تصویر میں اوٹو وولف کی ڈائری کی بُک چار دکھائی گئی ہے۔ یہ سب سے پہلی تحریر ہے جو اوٹو وولف کی بہن فیلیسیٹس گرڈا نے 17 اپریل، 1945 کو لکھی۔ فیلیسٹس نے اوٹو وولف کے غائب ہو جانے کے بعد اُس کی ڈائری لکھنا جاری رکھا۔
آئٹم دیکھیںایک بچے کی ڈائری کا باتصویر صفحہ جو سوس پناہگذینوں کے کیمپ میں لکھا گیا۔ ڈائری کی اس انٹری میں اس بات کی تفصیل بتائی گئی کہ اُنہوں نے سوٹزرلینڈ جانے کیلئے سرحد کیسے عبور کی۔ متن میں لکھا ہے، "ہم جنگلوں کے اندر سے ہوتے ہوئے محفوظ علاقے میں داخل ہوئے: ہمیں انتہائی ممکن حد تک خاموشی اختیار کرنی تھی کیونکہ ہم بارڈر کے اس قدر نزدیک تھے۔ اوہ! میں تقریباً بھول ہی گیا! ہمارے جنگلوں سے باہر آنے سے قبل ہمیں چوتھائی گھنٹے کیلئے بالکل ساکت کھڑے رہنے کو کہا گیا جس کے دوران اُن لوگوں نے علاقے کا جائزہ لیا اور خاردار تار کاٹی۔خوش قسمتی سے اس کے کچھ ہی دیر بعد ہم دوبارہ چلنا شروع ہو گئے۔ ہم نے ایک چھوٹا گارڈ اسٹیشن دیکھا جو تاروں میں کئے گئے سوراخ کے بالکل سامنے تھا۔ خوش قسمتی سے گارڈ وہاں نہیں تھا۔ہم ایک ایک کر کے خاموشی کے ساتھ اُس سوراخ میں سے گزرے۔ کیسا جذبہ تھا! بالآخر ہم ایک آزاد علاقے یعنی سوٹزرلینڈ میں تھے۔" سوٹزرلینڈ، 1943-1944 ۔

آئٹم دیکھیںیوجینیا ھوچبرگ کی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ اُس وقت لکھا گیا جب وہ براڈی، پولینڈ میں چھپ کر رہ رہی تھیں۔ اس صفحے پر جنگ کے دوران رونما ہونے والے اہم واقعات کی ٹائم لائن درج ہے جن میں ہلاکتیں اور خاندانی افراد اور دوستوں کی جلاوطنیاں شامل ہیں۔ براڈی، پولینڈ، جولائی 1943 ۔ مارچ 1944 ۔
آئٹم دیکھیںپیٹر فائیگل کی تصویر جو لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنون کے پروٹسٹنٹ گاؤں میں چھپایا جانے والا ایک یہودی بچہ تھا۔ لی چیمبون, فرانس، اگست 9، 1943.
آئٹم دیکھیںپیٹر فائیگل کی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ ایک یہودی بچہ تھا جسے لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنون کے پروٹسٹنٹ گاؤں میں چھپایا گیا۔ ان تصویروں میں اس کے والدین کو دکھایا گیا ہے جو ایک حراستی کیمپ میں ختم ہوگئے۔ عبارت فرانسینی اور جرمن زبانوں میں ہے۔ لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنون, فرانس, 1942-1943.
آئٹم دیکھیںاین فرینک کی ڈائری سے ایک اقتباس، 10 اکتوبر، 1942 : "یہ میری تصویر ہے اور میری خواہش ہے کہ میں ہمیشہ ایسی ہی نظر آؤں۔ تب شاید میرے لئے ہالی ووڈ پہنچ جانے کا موقع مل سکے۔ لیکن اب مجھے اندیشہ ہے کہ عام طور پر میں کافی مختلف نظر آتی ہوں۔" ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ۔
آئٹم دیکھیںایلزبتھ کوفمین کی لکھی ہوئی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ ڈائری اُنہوں نے لی چیمبون۔سر۔لگنان میں پیسٹر آندرے ٹراکمے کے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے لکھی۔ لی چیمبون۔سر۔لگنان، فرانس، 1940 ۔ 1941 ۔
آئٹم دیکھیںکٹی واخرز کی جنگ سے پہلے کی تصویر۔ یہ تصویر کٹی کے والد بیلا واخرز کی طرف سے کٹی کی زندگی کے بارے میں لکھی گئی ڈائری سے لی گئی ہے (دسمبر 1929 میں کٹی کی پیدائش کے بعد سے بیلا نے اپنی بیٹی کے بارے میں جلاوطن ہونے تک ڈائری لکھنی جاری رکھی)۔ کٹی اور اُن کا قریبی خاندان ختم ہو گیا۔ جنگ کے بعد بیلا کی دو ڈائریاں برامد ہوئیں۔ چیکوسلواکیہ، 1934 اور 1937 کے دوران۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.