جرمنی نے 1939 میں پولینڈ پر حملہ کیا۔ مکاؤ پر قبضہ ہونے کے بعد سام بھاگ کرسوویت علاقے میں چلے گئے۔ وہ اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کرنے کیلئے مکاؤ واپس آئے مگر اُنہیں گھیٹو یعنی یہودی بستی میں رہنے پر مجبور کر دیا گیا۔ 1942 میں اُنہیں آشوٹز بھجوا دیا گیا۔ جب 1944 میں سوویت فوجوں نے پیش قدمی کی تو سام اور دوسرے قیدیوں کو جرمنی کے کیمپوں میں بھیج دیا گيا۔ اِن قیدیوں کو 1945 میں موت کے مارچ پر روانہ کر دیا گیا۔ سام کو امریکی فوجیوں نے اُس وقت آزاد کرا لیا جب وہ بمباری کے دوران وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
آئٹم دیکھیںابراھیم کی پرورش پولینڈ کے شہر چیسٹوکووا میں ہوئی۔ اُنہوں نے حجام کا پیشہ اختیار کیا۔ اُنہیں اور اُن کے خاندان کو 1942 میں چیسٹوکووا یہودی بستی سے ٹریبلنکا کیمپ کی قتل گاہ پہنچا دیا گیا۔ ٹریبلنکا میں ابراھیم کو جبری مشقت کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ اُنہیں وہاں مجبور کیا گیا کہ عورتوں کو گیس کے ذریعے ہلاک کئے جانے سے پہلے اُن کے بال کاٹیں۔ اِس کے علاوہ اُنہیں کیمپ میں آنے والی گاڑیوں میں سے کپڑے چھانٹنے کا کام بھی سومپا گیا۔ ابراھیم 1943 میں کیمپ سے فرار ہو گئے اور واپس چیسٹوکووا پہنچ گئے۔ اُنہوں نے مزدوروں کے ایک کیمپ میں اُس وقت تک کام کیا جب 1945 میں سوویت فوجیوں نے کیمپ کو آزاد کرا لیا۔
آئٹم دیکھیںابراھیم کی پرورش پولینڈ کے شہر چینتیکووا میں ہوئی اور اُنہوں نے حجام کا پیشہ اختیار کیا۔ اُنہیں اور اُن کے خاندان کو 1942 میں چینتیکووا یہودی بستی سے ٹریبلنکا کیمپ کی قتل گاہ پہنچا دیا گیا۔ ٹریبلنکا میں ابراھیم کو جبری مشقت کے لئے منتخب کیا گیا۔ اُنہیں عورتوں کو گیس کے ذریعے ہلاک کئے جانے سے پہلے اُن کے بال کاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ اِس کے علاوہ اُنہیں وہاں پہنچنے والی گاڑیوں سے کپڑے چھانٹنے پر معمور کیا گیا۔ ابراھیم 1943 میں کیمپ سے فرار ہو کر واپس چینتیکووا پہنچ گئے۔ اُنہوں نے جون 1943 سے اُس وقت تک ایک مزدور کیمپ میں کام کیا جب تک کہ اُس کیمپ کو 1945 میں سوویت فوجیوں نے آزاد کرا لیا۔
آئٹم دیکھیںابراھیم کی پرورش پولینڈ کے شہر چیسٹوکووا میں ہوئی اور اُنہوں نے حجام کا پیشہ اختیار کیا۔ اُنہیں اور اُن کے خاندان کو 1942 میں چیسٹوکووا کی یہودی بستی سے ٹریبلنکا کی قتل گاہ پہنچا دیا گیا۔ ٹریبلنکا میں ابراھیم کو جبری مشقت کے لئے منتخب کیا گیا۔ اُنہیں عورتوں کو گیس کے ذریعے ہلاک کرنے سے قبل اُن کے بال کاٹنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ اِس کے علاوہ اُنہیں وہاں پہنچنے والی گاڑیوں میں لائے گئے کپڑوں کو چھانٹنے پر بھی معمور کیا گیا۔ ابراھیم 1943 میں کیمپ سے بھاگ کر چیسٹوکووا واپس پہنچ گئے۔ اُنہوں نے جون 1943 سے مزدوروں کے ایک کیمپ میں اُس وقت تک کام کیا جب 1945 میں سوویت فوجوں نے اس کیمپ کو آزادا کرا لیا۔
آئٹم دیکھیںجب جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کیا اور آسٹروویک پر قبضہ کر لیا تو اُس وقت روتھ چار سال کی تھیں۔ اُن کے خاندان کو ایک یہودی بستی میں منتقل ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔ اگرچہ اُن کے والد کو یہودی بستی سے باہر کام کرنے کی اجازت مل گئی تاہم جرمنوں نے اُن کے فوٹوگرافی کے کاروبار پر قبضہ کر لیا۔ یہودی بستی کے بند ہونے سے پہلے روتھ کے والدین نے اُن کی بہن کو چھپنے کیلئے ایک خفیہ جگہ بھیج دیا اور وہ خود بستی سے باہر ایک مزدور کیمپ میں کام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ روتھ خود بھی ایک قریبی جنگل میں یا کیمپ کے اندر ہی کہیں چھپ گئیں۔ جب کیمپ کو بند کیا گیا تو روتھ کے والدین کو الگ الگ کردیا گیا۔ روتھ کو متعدد حراستی کیمپوں میں بھیجا گیا اور بالآخر اُنہیں آشوٹز کیمپ میں بھجوا دیا گیا۔ جنگ کے بعد روتھ کراکو کے ایک یتیم خانہ میں رہیں اور پھر وہ اپنی والدہ سے دوبارہ جا ملیں۔
آئٹم دیکھیںمیسو کا خاندان ٹوپولکنی میں رہتا تھا۔ ہلنکا گارڈ (سلاوک فسطائی) نے 1939 میں قصبے پر قبضہ کرلیا۔ 1942 میں میسو کو سلاوک کے تحت چلنے والے نوواکی کیمپ میں جلاوطن کردیا گیا۔ اسی سال بعد میں اُنہیں پولینڈ کے آش وٹز کیمپ میں بھجوا دیا گیا۔ پہلے اُنہیں بونا میں جبری مشقت پر مجبور کیا گیا اور پھر برکیناؤ "کاناڈا" ڈی ٹیچمنٹ پر کام پر معمور کر دیا گیا جہاں وہ آنے والی ریل گاڑیوں سے سامان نکالنے کا کام کرتے تھے۔ 1944 کے آخر میں جب اتحادیوں نے پیش قدمی کی تو قیدیوں کو جرمنی کے کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔ میسو لینڈزبرگ سے موت کے ایک مارچ کے دوران بچ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے اور پھر امریکی فوجیوں نے اُنہیں آزاد کرا لیا۔
آئٹم دیکھیںٹوماسز ازبیکا کے ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ستمبر 1939 میں جنگ شروع ہونے کے بعد جرمنوں نے ازبیکا میں ایک یہودی بستی قائم کی۔ ٹوماسز کے گیریج میں کام کرنے کی وجہ سے وہ بستی میں ہونے والی پکڑ دھکڑ سے محفوظ رہے۔ 1942 میں اُنہوں نے جعلی کاغذات استعمال کرتے ہوئے ہنگری فرار ہونے کی کوشش کی۔ وہ پکڑے گئے مگر کسی نہ کسی طرح ازبیکا واپس آنے میں کامیاب ہوگئے۔ اپریل 1943 میں اُنہیں اور اُن کے خاندان کو سوبی بور کیمپ میں بھجوا دیا گیا۔ ٹوماسز سوبی بورکی بغاوت کے دوران بچ کر بھاگ نکلے۔ وہ زیرِ زمین چلے گئے اور پولینڈ کی خفیہ تنظیم کیلئے کام کرتے رہے۔
آئٹم دیکھیںWe would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.