ابراھیم کی پرورش پولینڈ کے شہر چیسٹوکووا میں ہوئی۔ اُنہوں نے حجام کا پیشہ اختیار کیا۔ اُنہیں اور اُن کے خاندان کو 1942 میں چیسٹوکووا یہودی بستی سے ٹریبلنکا کیمپ کی قتل گاہ پہنچا دیا گیا۔ ٹریبلنکا میں ابراھیم کو جبری مشقت کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ اُنہیں وہاں مجبور کیا گیا کہ عورتوں کو گیس کے ذریعے ہلاک کئے جانے سے پہلے اُن کے بال کاٹیں۔ اِس کے علاوہ اُنہیں کیمپ میں آنے والی گاڑیوں میں سے کپڑے چھانٹنے کا کام بھی سومپا گیا۔ ابراھیم 1943 میں کیمپ سے فرار ہو گئے اور واپس چیسٹوکووا پہنچ گئے۔ اُنہوں نے مزدوروں کے ایک کیمپ میں اُس وقت تک کام کیا جب 1945 میں سوویت فوجیوں نے کیمپ کو آزاد کرا لیا۔
لوگ گیٹ کے راستے سے داخل ہوتے تھے۔ اب ہمیں معلوم ہوا کہ وہ گیٹ کیا تھا۔ دراصل وہ گیس چیمبر میں جانے کا راستہ تھا اور ہم نے ان راستوں کو دوبارہ پھر نہیں دیکھا۔ پہلے ایک گھنٹے میں ہم داخل ہوئے۔ اس کے بعد کام کرنے والوں میں سے 18 یا 16 لوگ مزید داخل ہوئے۔ وہ بھی اس گیس چیمبر میں پہلے کام کرچکے تھے۔ ہمیں جگہ کو صاف کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جگہ کی صفائی-- یہ کوئی ایسا کام نہیں تھا جو آپ خود لے لیں اور کرلیں۔ یہ نہایت ہی خوفناک کام تھا۔ لیکن پانچ یا دس منٹ میں اِس جگہ کو بے داغ بنا دینا ضروری تھا۔ لہذا جب نئے لوگ وہاں پہنچتے تو اُنہیں یہ محسوس نہیں ہونا چاہئیے تھا کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ ہم باہر صفائی میں لگے ہوئے تھے۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ صفائی کا مطلب کیا تھا۔ ہمیں تمام کپڑوں کو اکٹھا کر کے اُس جگہ لیجانا تھا جہاں کپڑے جمع کئے گئے تھے۔ صرف کپڑے ہی نہیں بلکہ تمام کاغذات، پیسے اور وہ تمام چیزیں جو قدیوں کے پاس تھیں، اُنہیں بھی اکٹھا کرنا تھا۔ اور ان کے پاس بہت کچھ ہوتا تھا۔ اُن کے پاس کھانے پینے کے برتن بھی تھے۔ اِس کے علاوہ اُن کے پاس اور بھی کافی چیزیں ہوتی تھیں۔ ہم یہ ساری صفائي کرتے تھے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.