موئشے کرول

موئشے کرول

پیدا ہوا: 1912

راڈوم, پولینڈ

موئشے راڈوم میں مقیم یدش زبانبولنے والے یہودی والدین کے ہاں پیدا ہوا۔ اس صنعتی شہر کی شہرت کی ایک اہم وجہ جنگی سازوسامان بنانے والی فیکٹریاں اور چمڑا سازی کے کارخانے تھے جہاں یہودیوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ اِن فیکٹریوں میں پہلے بہت سے یہودی کام کیا کرتے تھے۔ جب موئشے ایک نوجوان تھا، اس نے اسکول کی تعلیم مکمل کر کے خواتین کا لباس تیار کرنے والے درزی کی تربیت شروع کر دی۔ موئشے نے ایک سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے سند یافتہ درزی کے طور پر کام شروع کر دیا اور راڈوم میں آباد ہو گیا۔

1933-39: 1939 تک میں خواتین کے کپڑے بنانے والا ایک ماہر درزی بن گیا۔ مجھے مقامی سام دشمن تنظیمیں یاد ہیں جو یہودیوں کے خلاف پوسٹر آویزاں کیا کرتی تھیں اور یہودی کاروباروں کا بائیکاٹ کیا کرتی تھیں۔ یکم ستمبر 1939 کو جرمن افواج نے پولینڈ پر حملہ کر دیا۔ سات دن بعد جرمن فوجی راڈوم میں داخل ہو گئے۔ پولش سام دشمنی جرمنوں کی سنگدلی کے مقابلے میں ماند پڑ گئی۔

1940-44: اپریل 1941 میں مجھے راڈوم کے باقی یہودیوں سمیت ایک یہودی بستی میں رہنے پر مجبور کر دیا گيا۔ 1942 میں جرمنوں نے مجھے اور دیگر درزیوں کو ایس ایس کی دوکان میں کام پر لگا دیا۔ اگست میں جرمنوں نے راڈوم میں موجود دو یہودی بستیوں کو ختم کر دیا اور ہزاروں لوگوں کو ٹریبلنکا حراستی کیمپ میں جلاوطن کر دیا گیا۔ دیگر ہنرمند دستکاروں کی طرح مجھے جبری مشقت کیلئے یہودی بستی میں رہنے کیلئے منتخب کیا گیا۔ مگر ان کی پکڑ دھکڑ ختم نہیں ہوئی۔ ہم جبری مزدور پنجرے میں بے بس مرغیوں کی مانند ذبح ہونے کے منتظر تھے۔

دو سال بعد موئشے کو جرمنی ميں مزدور کیمپ میں جلاوطن کر دیا گيا۔ اس کو ایک ڈاخو کے قریب جبری مارچ کے دوارن آزاد کرا لیا گیا۔ جنگ کے بعد وہ امریکہ ہجرت کر گيا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.