سارہ ریوکا فیلمین
پیدا ہوا: 1923
سوکولو پوڈلاسکی, پولینڈ
سارہ یدش زبان بولنے والے مذہبی یہودی والدین کے ہاں ہیدا ہونے والے سات بچوں میں سے ایک تھی۔ اس کا خاندان سوکولو پوڈلاسکی میں رہتا تھا جو پولینڈ کے وسط میں ایک صنعتی قصبہ تھا جس میں 5،000 یہودیوں کی بڑی آبادی موجود تھی۔ سارہ کے والدین کا اناج کا کاروبار تھا۔ 1930 میں سارہ نے سوکولو پوڈلاسکی میں سرکاری ایلیمنٹری اسکول جانا شروع کیا۔
1933-39: سن 1937 میں 14 برس کی عمر میں سارہ نے مڈل اسکول ختم کیا اور خاندانی کاروبار میں اپنی بیوہ والدہ کا ہاتھ بٹانا شروع کیا۔ دو سال بعد جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کیا۔ جرمن کے جنگی ہوائی جہازوں نے سوکولو پوڈلاسکی کی منڈی اور دیگر شہری مقامات پر بمباری کی۔ 20 ستمبر کو جرمن فوجیں قصبے میں داخل ہو گئیں اور تین دن بعد انہوں نے مرکزی معبد کو نذر آتش کر دیا۔ پھر جرمنوں نے خاندانی کاروبار پر بھی قبضہ کر لیا۔
1940-42: اگلے دو سالوں کے دوران جرمنوں نے یہودیوں پر بہت سی پابندیاں عائد کیں اور بالاخر ان کو اپنے کپڑوں پر ایک شناختی یہودی ستارہ پہنے کا حکم دیا۔ 20 ستمبر 1941 کو جرمنوں نے ایک یہودی بستی قائم کی اور قصبے کے یہودیوں کو وہاں اکھٹا کیا۔ تقریباً ایک سال بعد یہودی مذہب کی سب سے اہم تعطیل، گناہوں کیلئے معافی مانگنے کے دن پر جرمنوں نے یہودی بستی میں موجود لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی۔ جنہوں نے مزاحمت کی یا چھپنے کی کوشش کی، اُنہیں گولی مار دی گئی۔ سارہ، اس کی والدہ اور چھوٹے بھائی کو ٹرین کی ایک بند گاڑی میں ڈالا گیا۔
22 ستمبر 1942 کو سارہ اور اس کے خاندان کو ٹریبلنکا کے حراسستی کیمپ میں جلاوطن کر دیا گیا۔ وہاں پہچنے کے تھوڑی دیر بعد اس کو گیس کے ذریعہ ہلاک کر دیا گیا۔ وہ اُس وقت 19 سال کی تھی۔