بڑھتے ہوئے سام دشمن اقدامات اور 1938 میں کرسٹل ناخٹ ("ٹوٹے شیشوں کی رات") پوگروم کے دوران یوہنا کے خاندان نے جرمنی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اُنہوں نے البانیا کیلئے ویزے حاصل کئے، سرحد پار کر کے اٹلی چلے گئے اور پھر 1939 میں بحری سفر پر روانہ ہو گئے۔ اٹلی کے قبضے کے دوران وہ البانیا میں رہے اور 1943 میں اٹلی کے ہتھیار ڈال دینے کے بعد وہ جرمن قبضے میں رہے۔ دسمبر 1944 میں جرمنوں اور البانین حامیوں کے درمیان جنگ کے نتیجے میں اس خاندان کو رہا کر دیا گیا۔
میں نے جو دیکھا وہ لوگوں کا ایک ہجوم تھا جو ایک خوبصورت سناگاگ کے سامنے کھڑا تھا، اور یہ لوگ ان شاندار اور رنگین کھڑکیوں پر پتھر پھینک رہے تھے۔ جب ہم وہاں پہنچے، تو ہم اس جگہ سے بھاگ کر آگے بڑھ گئے جہاں شور تھا، ہنگامہ تھا اور چیخیں تھیں۔ میرا خیال ہے وہاں ایک طرح کا خوف موجود تھا کیونکہ ہمیں ابھی تک پتہ نہیں چل رہا تھا کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ لیکن صرف یہ حقیقت کہ وہاں اس قدر تعداد میں لوگ موجود تھے جو چیخ رہے تھے اور شور مچا رہے تھے اور کھڑیوں پر پتھر پھینک رہے تھے۔ یہ صورت حال ہمیں بھاگنے پر مجبور کرنے کیلئے کافی تھی۔ ہم اسکول میں پہنچے اور ہمیں فوراً بتایا گیا کہ ہمارے والدین ہمیں وہاں سے لے جائیں گے۔ ہمیں خاموش رہنا چاہئیے لیکن اُس روز اسکول کھلا نہیں تھا۔ چند منٹوں بعد یا پھر آدھ گھنٹے بعد، جو بھی صورت حال ہو، میری والدہ وہاں پہنچ ہی گئیں اور وہ مجھے میری دادی کے ہاں لے گئیں جہاں میرے والد پہلے سے موجود تھے۔ وہاں رفتہ رفتہ اس دردناک کہانی کا عقدہ کھلا یعنی اُس رات کے دوران جو کچھ ہوا۔ جرمنی بھر میں موجود سناگاگ جلا کر تباہ کر دئے گئے۔ ان میں سے اکثر واقعات میں سیفرے تورا (تورات کے سکرول) نذر آتش کر دئے گئے۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ ھیمبرگ کے لوگ قربانی دیتے ہوئے سناگاگ میں بھاگ کر کچھ سیفرے تورا کو بچانے میں کامیاب ہو گئے، اُن کو چھپایا، اور مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔ ھیمبرگ کے وسطی علاقے میں موجود یہودیوں کے اسٹور ، ھیمبرگ کے ڈاؤن ٹاؤن میں موجود کاروبار تباہ کر دئے گئے، کھڑکیاں توڑ دی گئیں، اسٹوروں کا سامان باہر سڑکوں پر پھینک دیا گیا اور اُن پر پانی اور سیاسی ڈال دی گئی۔ میرا مطلب ہے یہ مکمل طور پر افراتفری اور تباہی کی داستان تھی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.