ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم کے بارے میں آرٹیفیکٹس کو حروف تہجی کی فہرست کے حوالے سے براؤز کریں۔ ہر آبجیکٹ تاریخ کے بارے میں ایک کہانی بتاتا ہے اور اس دور کے دوران کے انسانی تجربے کو بیان کرتا ہے۔
یہ چمڑے کا بیک پیک روتھ برکووٹز استعمال کیا کرتی تھیں جس میں وہ وارسا سے لیتھوانیا اور روس کے راستے جاپان فرار ہوتے وقت اپنا سامان رکھتی تھیں۔ سفر کے دوران اُن کا زیادہ تر سامان نازیوں اور سوویت حکام نے ضبط کر لیا۔ [یو ایس ایچ ایم ایم کی خصوصی نمائش فلائیٹ اینڈ ریسکیو سے]
یہ سوتی اسکرٹ 1920 سے ہے۔ یہ ایک رومانی (خانہ بدوش) کا ہے جو فرنکفرٹ، جرمنی میں پیدا ہوئی تھی اور جنگ سے پہلے جرمنی میں رہتی تھی۔ نازیوں نے اس کو گرفتار کر لیا اور اس کو آشوٹز، ریونز بروئک، ماؤت ھوسن اور برگن بیلسن کیمپوں میں قید رکھا گیا۔ وہ مارچ 1945 میں برگن بیلسن کیمپ کی آزادی سے فوراً…
کیمپوں میں موجود باقیماندہ لوگوں کےپاس جوتے جیسی بنیادی چیزیں تک نہیں تھیں۔ ریڈکراس نے 1945 میں جیکب کو واپس نیدرلینڈ بھجوائے جانے کے بعد امریکہ کے یہ فوجی جوتے دئے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.