ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم کے بارے میں آرٹیفیکٹس کو حروف تہجی کی فہرست کے حوالے سے براؤز کریں۔ ہر آبجیکٹ تاریخ کے بارے میں ایک کہانی بتاتا ہے اور اس دور کے دوران کے انسانی تجربے کو بیان کرتا ہے۔
ابراہیم لیونٹ، جنہیں وارسا بستی سے مجدانک بھیج دیا گيا تھا اور وہاں سے جرمنی کے مختلف حراستی کیمپوں میں منتقل کردیا گيا تھا، اُنہوں نے اس جیکٹ کو بطور یونیفارم پہنا ہوا تھا۔ یہ جیکٹ اُنہیں یونیفارم کے ایک حصے کے طور پر بوخن والڈ حراستی کیمپ میں 1944 میں پہنچنے پر دیا گيا تھا۔
ایس ایس میجر جنرل جوئرگن اسٹروپ، جرمن فوجوں کا کمانڈر جس نے وارسا یہودی بستی کی بغاوت کو دبایا تھا۔ اُس نے تصویروں کا ایک البم اور دوسرا مواد جمع کیا۔ یہ البم بعد میں "اسٹروپ کی رپورٹ" کے نام سے جانا گيا۔ اس البم کو نیورمبرگ بین الاقوامی فوجی عدالت میں شہادت کے طور پر متعارف کرایا گیا…
اس انتخابی پوسٹر میں جرمنوں سے ہٹلر کے چنے گئے رائش سٹاگ (جرمن پارلیمنٹ) کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس پوسٹر میں ہٹلر کے اقدامات کی تفصیلات موجود ہیں اور اس کے ایک حصے میں یہ لکھا گیا ہے: 'آٹھ مہینوں میں سوا دو ملین جرمنوں کو دوبارہ روزگار اور روزی مل گئی ہے! سماجی…
اس تصویر میں فنکار ایستھر لوری کے پورٹریٹ ڈرائنگ کا پرنٹ دکھایا گیا ہے۔ لوری نے کوونو کی یہودی بستی میں زندگی کے مناظر کو ایک دستاویزی شکل دی اور وہاں کے خفیہ آرکائیوز میں تعاون کیا۔ پورٹریٹ کا موضوع ایک نوجوان خاتون ہے جو چیک والے لباس میں ہے جس کے پاس دو اسٹار آف ڈیوڈ بیج ہیں۔ یہ…
ایستھر لوری کی "ماشا رولنک کا پورٹریٹ، Leibisch حراستی کیمپ، 1944"۔ اس تصویر میں ماشا رولنیکیٹ (رولنک) کے تین اسکیچز دکھائے گئے ہیں، جو ایستھر لوری نے تقریباً 1965 میں ماشا کی سوانح حیات، Ikh muz dertseyin [I have to tell] کے سرورق کے لیے بنایا تھا۔ انہوں نے ماشا کی وہ ڈرائنگ دوبارہ پیش کی جو ایستھر نے اس…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.