تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
برلن کے اوپرن پلاٹز میں ایس اے کا ایک اہلکار "غیر جرمن" قرار دی جانے والی کتابوں کو نذر آتش کر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، 10 مئی، 1933 ۔
برلن کے اوپرن پلاٹز میں جرمن طلباء کا ہجوم اور ایس اے کے اہلکار "غیر جرمن" قرار دی جانے والی کتابوں کو نظر آتش کرنے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، 10 مئی، 1933 ۔
برلن کے لسٹ گارٹن میں یوم مئی کی پریڈ کے لئے نازی کے نشان سواسٹیکا سے سجا ہوا مئی پول کھڑا کیا گیا ہے۔ نازی کیلنڈر میں مئی کی اس چھٹی کو بہت اہمیت حاصل تھی۔ جرمنی، اپریل 26، 1939
برٹ اور این بوخوو جنھوں نے ایمسٹرڈیم کے مضافاتی علاقے ھوئزین میں اپنی فارمیسی میں 37 یہودیوں کو چھپائے رکھا، یہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ۔ ان دونوں کو "قوم کے راست باز لوگوں" کا خطاب دیا گیا۔ نیدرلنڈ، 1944 یا 1945۔
برین ڈونک ٹرانزٹ کیمپ کے باہر ایک سائن جس کے ذریعے خبردار کیا جا رہا ہے کہ بغیر اجازت داخل ہونے والوں کو گولی مار دی جائے گی۔ برین ڈونک، بیلجیم، 1940-1944۔
بریکن رج لونگ (1958-1881)، امریکہ کی اسٹینٹ سیکٹری آف اسٹیٹ امیگریشن اور پناہ گزینوں کے معاملات پر اختیار کے ساتھ ہالوکاسٹ کے دوران۔ واشنگٹن ڈی۔ سی، امریکہ، اگست 1943۔
بلغارہ کے مقبوضہ مقدونیہ اور تھریس سے یھودیوں کو "مونوپول" تمباکو فیکٹری میں قید کیا جاتا تھا جو ٹرانزٹ کیمپ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ بالآخر انہیں ٹریبلنکا کی قتل گاہ میں جلا وطن کر دیا جاتا تھا۔ اسکوپجے، مقدونیہ، مارچ 11-31، 1943ء:
بلغاریہ کے مقبوضہ مقدونیہ اور تھریس سے یھودیوں کو "مونوپول" تمباکو فیکٹری میں قید کیا جاتا تھا جو ٹرانزٹ کیمپ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ بالآخر انہیں ٹریبلنکا کی قتل گاہ میں جلا وطن کر دیا جاتا تھا۔ اسکوپجے، مقدونیہ، مارچ 11-31، 1943ء:
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں آزاد ہونے والے قیدیوں کا سخت بھیڑ کے باعث احتجاجی مظاہرہ، جرمنی، 23 اپریل 1945۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں آزادی کے بعد لاشوں کا ڈھیر۔ بوخن والڈ، جرمنی، مئی 1945 ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.