تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
سائٹینسٹیٹن اسٹریٹ کے سناگاگ کے احاطے میں مقدس نوح کی کشتی کرسٹل ناخٹ ("ٹوٹے شیشوں کی رات") کے دوران تباہ کر دی گئی۔ ویانا، آسٹریہ، 9 نومبر، 1938 کے بعد۔
سابق بیئلسکی حامی برل کاگن کی شادی کا پورٹریٹ۔ ایمڈن، جرمنی، 3 اپریل، 1948 ۔
سابق بیئلسکی حامی جوزف بالڈو اپنے چھوٹے بیٹے کی ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے۔ فوہرن والڈ، جرمنی، ca. 1945 ۔
سات سالہ جیکولین مارگنسٹرن، جو بعد میں نیوئنگامے حراستی کیمپ میں تب دق سے متعلق طبی تجربات کا شکار بنی۔ کیمپ کی آزادی سے فوراً پہلے اسے قتل کر دیا گیا۔ پیرس، فرانس، 1940 ۔
ساخسن ہوسن حراستی کیمپ میں ملزموں کو ہم جنس پرستی کے الزام میں قید کرنے سے متعلق ایک سرکاری حکم۔
ساخسین ہوسن حراستی کیمپ میں ایک قیدی کی داڑھی بناتے ہوئے۔ جرمنی، 1942۔
سام دشمنی سے متعلق بچوں کی ایک کتاب دئر گفٹ پلز (زہریلی کھمبی) کا سرورق۔ یہ کتاب جرمنی میں دئر اسٹوئرمر ورلیگ نے شائع کی۔
سام دشمنی سے متعلق میوزیم میں نمائش کیلئے پوسٹر "Der ewige Jude" (گمراہ یہودی) جس میں یہودیوں کو مارکسی، سود خوراور لوگوں کو غلام بنانے والوں کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔ میونخ، جرمنی، 8 نومبر، 1937۔
سام دشمنی پر مبنی ایک پوسٹر جس میں یہودیوں کو کمیونسٹوں کے برابر قرار دیا گیا۔ امریکہ 1939۔
سام دشمنی کا پروپیگنڈا۔ امریکہ، تاریخ نامعلوم۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.