تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
مئی 1940 میں مغربی جنگی مہم کے دوران جرمن بمباری کے بعد روٹرڈيم کا ایک منظر۔ روٹرڈیم، نیدرلینڈز، مئی 1940
ماؤتھ ہاؤسن کیمپ سے زندہ بچنے والے افراد کیمپ کے دورازے سے داخل ہونے والے امریکی فوجیوں کے لئے نعرے رہے ہیں۔ کیمپ کی آزادی کے کئی دنوں بعد یہ تصویر اتاری گئی۔ ماؤتھ ہاؤسن، آسٹریا، 9 مئی 1945۔
مارزاہن، نازیوں کی تیسری سلطنت میں روما (خانہ بدوشوں) کا پہلا عسکری نظر بندی کیمپ۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
روس میں پیدا ہونے والے یہودی فن کار مارک شیگل اپنی بیٹی ایڈا کے ساتھ۔ نازیوں نے اُن کے کام کو "فرسودہ" قرار دیا تھا۔ فرانس کے زوال کے بعد شیگل فرانس سے بھاگ کر 1942 میں امریکا چلے آئے۔
مارچ 1941 میں پولینڈ میں چھپا ایک یہود مخالف پوسٹر، اس کی سرخی ہے، "یہودی جوں کی طرح ہیں؛ وہ ٹائفس کا مرض پیدا کرتے ہیں۔" جرمنوں کے ذریعہ شائع کردہ اس پوسٹر کا مقصد عیسائی جماعتوں میں یہودیوں کا خوف پیدا کرنا تھا۔
مارگوٹ اور این فرینک، اُن کے خاندان کے نیدرلینڈ فرار ہونے سے پہلے۔ بیڈ ایچن، جرمنی، اکتوبر 1933 ۔
مجدانیک قتل گاہ میں لاشوں کو جلانے کی ایک بھٹی، لُبلن کے باہر۔ پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
مجدانیک کیمپ میں گيس چیمبر کا داخلی حصہ۔ مجدانک، پولنڈ، 24 جولائی، 1944 کے بعد۔
مجدانیک کیمپ کی آزادی کے موقع پر پائی جانے والی زائکلون بی گولیاں۔ پولینڈ، جولائی 1944 کے بعد۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.