تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ڈزل ڈورف کے ایک انٹیرير ڈیزائینر جن پر ہم جنس پرستی کی فرد جرم عائد کی گئی اور اُنہیں 18ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ ڈزل ڈورف، جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
ڈزلڈورف کے ایک مصنف جنہیں ہم جنس پرستی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ڈزلڈورف، جرمنی، 1938ء۔
ڈنمارک پر جرمن قبضہ کے دوران ڈینش ملاحوں (پیش منظر) نے یہودیوں کو تنگ خلیج کے راستہ سے حفاظت کے ساتھ غیرجانبدار سویڈن پہنچایا۔ سویڈن، 1943
ڈنمارک کے چیف ربی ، ربی ماکوس میلخیور جنہوں نے اپنی تقریر سننے کیلئے اکٹھے ہونے والوں کو خبردار کیا کہ جرمن ڈنمارک کے یہودیوں کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ میلخیور خود بھی روپوش ہو گئے اور پھر سویڈن فرار ہو گئے۔ کوپن ہیگن، ڈنمارک، 1943 سے پہلے۔
ڈوئسبرگ سے ایک بارٹینڈر کی شناختی تصاویر جسے ہم جنس پرستی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ڈوئسبرگ، جرمنی، 27 اگست، 1935ء۔
ڈینوب دریا کے کنارے شوٹنگ کے بعد کا منظر؛ جرمن حلیف ایرو کراس پارٹی کے ممبران نے ڈینوب دریا کے کنارے ہزاروں یھودیوں کا قتل عام کیا۔ بوڈاپیسٹ، ہنگری، 1944ء۔
ایک سڑک پر لی گئی ڈیوڈ ساموسزول کی تصویر جو غالباً پولینڈ کے شہر ٹریبونلسکی کے مقام پیوٹرکوو میں 1936 اور 1938 کے درمیان لی گئی۔ ڈیوڈ کو 9 برس کی عمر میں ٹریبلنکا قتل گاہ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
کئیلتا پوگرام کے دوران ہلاک کئے جانے والے یہودیوں کی لاشوں کے صندوق۔ پولینڈ، 6 جولائی 1946۔
کائیزر انسٹی ٹیوٹ برائے علم بشریات، انسانی جینیات اور نسلی بنیادوں پر سماجی پالیسی میں ایک نسلی ھائیجینسٹ ایک عورت کی نسلی وراثت جانچنے کیلئے اُس کے خدوخال کا جائزہ لے رہا ہے۔ برلن، جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
کائیزر ویلھم ادارہ برائے علم بشریات میں کان کی پیمائش کے ذریعے نسل کا تعین کیا جارہا ہے۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.