تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ہنگری کی حکومت کی طرف سے قائم کئے جانے والے ایک جبری مشقت کے کیمپ کے پتھر توڑنے کے کارخانے میں جبری مشقت پر معمور یہودی مزدور۔ ٹوکج، ہنگری، 1940۔
ہنگری کے ایک یہودی خاندان کے ارکان کی تصویریں۔ اُنہیں جلاوطن کرکے آشوٹز کیمپ پہنچایا گیا جہاں اُنہیں یہ تصویر لئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ہلاک کر دیا گیا۔ کاپووار، ہنگری، 8 جون، 1944۔
ہنگری کے یہودی گیس چیمبروں کی طرف جاتے ہوئے۔ آشوٹز ۔ برکیناؤ، پولینڈ، مئی 1944۔
ہنگری کے یہودیوں کی جلاوطنی۔ کوسزیگ، ہنگری، مئی 1944ء۔
ہوریا سیما، آئرن گارڈ کے رہنما اور 1940ء میں رومانیہ کی حکومت کے نائب وزیر اعظم۔ بخاریسٹ، رومانیہ، 1940 ۔
محوری طاقتوں کے لیڈر ایڈولف ہٹلر اور اٹلی کے وزیر اعظم بینیتو موسولینی کی جرمنی کے شہر میونخ میں ملاقات، 1940
ہٹلر اپنی تقریر کی مشق کرتے ہوئے۔ ہٹلر نے محتاط طور پر اپنے امیج کو نازی پارٹی کے قائد کے طور پر پیش کیا کیونکہ وہ پروپیگنڈے میں تصویری تشہیر کی اہمیت کو دیکھ چکا تھا۔ ہائنریخ ہوفمین، ہٹلر کے باضابطہ فوٹوگرافر نے ایسی تصاویر تیار کیں جو "فیوہرر کے پیروکاروں" میں اضافے میں مرکزی…
ہٹلر نے جرمنی کے چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی کابینہ کو ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے اور بہت سی انفرادی آزادیوں کا خاتمہ کرنے پر راضی کر لیا۔ یہاں، پولیس اسلحہ کیلئے ایک گاڑی کی تلاشی لے رہی ہے۔ برلن ، جرمنی، 27 فروری، 1933
ہٹلر کے چانسلر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد کائزرھوف ہوٹل سے نکلنے پر جرمن لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ برلن ، جرمنی، 30 جنوری، 1933
ہٹلر یوتھ تعلیمی پریزنٹیشن بعنوان "جرمنی یہودیوں پر غالب آتا ہے" کی 33 ویں نازی پروپیگنڈا سلائیڈ۔ جرمن زبان میں یہ متن اسطرح ہے: "Zum Schutze des deutschen Blutes vor fremdrassiger Vermischung erliess der Fuhrer die." ترجمہ: "جرمن خون میں اجنبی نسل کے اختلاط کے خلاف تحفظ کے لئے رہنما نے نیورمبرگ قوانین جاری کیے ہیں"
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.