تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ایس ایس کے افسر بوخن والڈ حراستی کیمپ کے جنگلاتی علاقے میں قیدیوں کو پھانسی دینے کیلئے پھانسی گھاٹ کی تعمیر کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، 19391940 ۔
ایس ایس گارڈ کرسٹل ناخٹ ("ٹوٹے شیشوں کی رات") کے دوران گرفتار کئے جانے والے یہودیوں کو جرمنی کے قصبے بیڈن۔بیڈن میں جبری مارچ کرا رہے ہیں۔ 10 نومبر، 1938 ۔
ایس اے گارڈ کے تحت سرکردہ سوشلسٹوں کا ایک گروپ جو کسلو کیمپ میں پہنچا۔ یہ سب سے پہلے قائم ہونے والے حراستی کیمپوں میں سے ایک تھا۔ مقامی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر لڈوک ماروم وہاں پہنچنے والوں کی لائن میں بائیں سے چوتھے نمبر پر ہیں۔ کسلو، جرمنی، 16 مئي، 1933۔
ایستھر لوری اور دوست جوز کی تصویر، دونوں برسلز میں انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ کے طالب علم تھے۔ یہاں وہ 1930 کی دہائی کے اوائل میں ایک بیرونی ٹیرس پر ریفریشمنٹس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جنگ نزدیک ہونے کے وقت، لوری بعد میں یورپ سے فرار ہو گئے۔ برسلز، بیلجیم، سن 1931– 1933۔
ایسفالٹ میں میسن ڈیس پوپلس ڈے لا نیشن یتیم خانے میں یہودی پناہ گزین بچے۔ یہ بچے چلڈرنز ایڈ سوسائٹی (اوورے ڈی سیچورز اوکس اینفانٹس؛ او۔ایس۔ای) اور امریکن فرینڈز سروس کمیٹی کی کوششوں سے یتیم خانے پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ایسپیٹ، فرانس، سی۔ اے۔ 1942.
ایس۔ ایس اور پولیس کا لیڈر جوئرگن سٹروپ وارسا گھیٹو کی بغاوت کے دوران گرفتار کئے گئے دو یہودیوں سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ پولینڈ، 19 اپریل- 16 مئی 1943۔
ایس۔ ایس جنرل رائن ہارڈ ہیڈرخ کے قاتل چیک حمایتی بورومیو چرچ (جو اب سینٹ سائرل اور میتھوڈئس چرچ کہلاتا ہے) کے سامنے مرے پڑے ہیں۔ پراگ، چیکوسلواکیہ، جون 1942۔
ایس۔ ایس پولس کے ایک اہلکار کے پیچھے جرمن بچے کرسٹل ناخٹ (ٹوٹے شیشوں کی رات) کے دوران زیون سناگاگ کی اشیاء نذر آتش ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ زیون، جرمن، 10 نومبر 1938۔
ایلزبتھ کوفمین کی لکھی ہوئی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ ڈائری اُنہوں نے لی چیمبون۔سر۔لگنان میں پیسٹر آندرے ٹراکمے کے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے لکھی۔ لی چیمبون۔سر۔لگنان، فرانس، 1940 ۔ 1941 ۔
ایلزبتھ کوفمین کی ڈائری کا کور۔ اُنہوں نے یہ ڈائری لی چیمبون۔سر۔لگنان میں پیسٹر آندرے ٹروکمے کے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے لکھی۔ لی چیمبون۔سر۔لگنان، فرانس، 1940 ۔ 1941 ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.