نازی اولمپکس برلن 1936: اولمپک ٹارچ ریلے کا افتتاح
پس منظر
13 مئی 1931 پر، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے برلن کو 1936 کے سرمائی اولمپکس سے نوازا۔ بیلجیم کے کاؤنٹ ہنری بیلٹ-لیٹور کمیٹی کا سربراہ تھا۔ پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد برلن کا انتخاب نے جرمنی کو عالمی برادری میں واپس آنے کا ایک اشارہ کیا۔
دو سال بعد نازی پارٹی کا لیڈر ایڈولف ہٹلر جرمنی کا چانسلر بن گیا۔ اس نے تیزی کے ساتھ ملک کی نازک جمہوریت کو ایک پارٹی کی آمریت میں بدل دیا۔ پولیس نے ہزاروں سیاسی مخالفین کو حراست میں لے لیا، انہیں بنا کسی مقدمے کے حراستی مراکز میں بند کیا گیا۔ نازی حکومت نے نسلی پالیسیوں کو بھی نافذ العمل کر دیا جن کا مقصد جرمنی کی "آریائی"آبادی کو "پاک کرنا" اور مضبوط بنانا تھا۔ جرمن زندگی کے تمام پہلوؤں سے جرمنی کے ڈیڑھ لاکھ یہودیوں کو خارج کرنے کی ایک انتھک مہم شروع کر دی گئی۔
اگست، 1936
اگست 1936 میں دو ہفتوں کے لئے، اولمپکس کی میزبانی کرتے ہوئے ایڈولف ہٹلر کی نازی آمریت نے اس نسل پرست، عسکری کردار کو چھپائے رکھا۔ اپنے سام دشمن ایجنڈے اور توسیع پسندی کے منصوبوں کو دھیرے سے بڑھاتے ہوئے، حکومت نے ایک پرامن اور بردبار جرمنی کی تصویر کے ساتھ بہت سے غیر ملکی شائقین اور صحافیوں کو ششدر کرنے کا استحصال کیا۔
جرمنی نے بڑی مہارت سے رنگین پوسٹروں اور رسالوں کے ساتھ اولمپکس کو فروغ دیا۔ کھلاڑیوں کے تصوراتی خاکوں نے نازی جرمنی اور قدیمی یونان کے درمیان ایک ربط قائم کیا۔ ان تصاویر نے نازی نسلی کہانی کی برتری کی عکاسی کی کہ برتر جرمن نسل کلاسک دور کی "آرین" ثقافت کے اصل اہل وارث تھے۔
گیمز سے متعلق لینی ریفنسٹاہل کی متنازعہ دستاویزی فلم "اولمپیا،" کے 1938 میں بین الاقوامی اجراء کے ساتھ اولمپکس کے بعد تک "مربوط پراپیگنڈے کی کوششیں جاری رہیں۔
کھیلوں کا افتتاح
1 اگست 1936 کو، ہٹلر نے 11 ویں اولمپیاڈ گیمز کا آغاز کیا۔ مشہور موسیقار رچرڈ اسٹراس کی طرف سے ہدایت کردہ موسیقی فن فیئر دھن نے وسیع تر جرمن ہجوم میں آمر کی آمد کا اعلان کیا۔ دن آغاز کے لوازم شاہانہ میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں مارچ کیا، حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ ایک ٹیم کے بعد دوسری ٹیم۔ ایک نئی اولمپک رسم کا افتتاح کرتے ہوئے، ایک اکیلا ایتھلیٹ اولمپیا، یونان میں قدیمی کھیلوں کے مقام سے ریلے کی طرف سے لائی گئی ایک مشعل کو لئے ہوئے پہنچتا ہے۔
ٹارچ ریلے
1936 کی گیمز مشعل رن کو اپنانے والی پہلی گیمز تھیں۔ 3,422 میں سے ہر ایک مشعل بردار نے اولمپیا، یونان میں قدیم اولمپکس کے مقام سے برلن تک ٹارچ ریلے کے ایک کلومیٹر (0.6 میل) راستے تک دوڑ لگائی۔ سابق جرمن اولمپین کارل ڈیم نے 80 قبل مسیح میں ایتھنز میں دوڑائی جانیوالی کی طرز پر ریلے کا سانچہ بنایا۔ یہ بے مثال طور پر نازی پرچار کے مطابق تحا، جو جرمنز، خاص طور پر نوجوانوں کو نازی تحریک کی جانب متوجہ کرنے کے لئے ٹارچ لائٹ پریڈ اور ریلیاں استعمال کرتے تھے۔
مشعل بذات خود کروپ کی جانب سے 1936 میں بنائی گئی تھی، ایک جرمن کمپنی جو اپنی اسٹیل اور ہتھیاروں کی پیداوار کے لئے جانی جاتی تھی۔