Large wooden crate used by Zegota to hide false documents
تفصیلات
مصنوعات

جعلی دستاویزات چھپانے کے لئے زگوٹا کی جانب سے استعمال کئے جانے والا بڑا لکڑی کا کریٹ

یہودیوں کی امداد کے لئے کونسل (کوڈ نام  ’’زگوٹا‘‘) نے اس بڑے، ڈھکن والے لکڑی کے چیسٹ کو نازی حکام سے نقلی شناختی دستاویزات چھپانے کے لئے استعمال کیا۔

زگوٹا جرمنی کے زیر قبضہ پولینڈ میں پولِش لوگوں اور یہودیوں کی زیر زمین خفیہ نجات دہندہ تنظیم تھی اور دسمبر 1942 سے جنوری 1945 تک کام کرتی رہی تھی۔ اس تنظیم کو جلاوطن پولش حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ اس نے جرمنی کے زیر قبضہ پولینڈ میں یہودیوں کو نازی ظلم و ستم اور قتل و غارت گری سے محفوظ رکھنے کی کوششوں کو ہم آہنگ کیا۔ زگوٹا  کی خفیہ سرگرمیوں میں سے ایک سب سے زیادہ مؤثر یہودیوں کے لئے نقلی شناختی دستاویزات تیار کرنا اور فراہم کرنا تھا تاکہ ان کو جرمن حکام سے فرار میں مدد ملے۔ اعلیٰ معیار کی پراثر دھوکہ دہی  بنانےکے لئے ضرورت اس امر کی تھی کہ درجنوں افراد خفیہ طور پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اکٹھے کام کریں۔


ٹیگ


آرکائیوز کی تفصیلات دیکھیں

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.